ایشیائی فاریکس سیشنز (Asia FX Sessions) جاپانی ین، آسٹریلین ڈالر اور نیوزی لینڈ ڈالر مستحکم، امریکی ڈالر منفی موڈ میں۔

آج ایشیائی فاریکس مارکیٹس (Asia Pacific Fx ) کے اختتام پر جاپانی ین قدرے مستحکم نظر آیا جبکہ آج امریکی رپورٹس کے اجراء کے انتظار میں اس کے مقابلے میں امریکی ڈالر (USD/JPY ) 0.384 فیصد گراوٹ کے بعد 147.69 پر آ گیا ہے۔ جبکہ جاپانی ین کے مقابلے میں یورو ( EUR/JPY ) بھی 0.131 فیصد کم ہو کر 144.39 پر ٹریڈ کر رہا ہے۔ دوسری طرف جاپانی ین کے مقابلے میں آسٹریلین ڈالر (AUD/JPY ) آج سیشن کے اختتام پر 0.69 فیصد تیزی کے ساتھ 93.85 پر مثبت سمت میں آگے بڑھ رہا ہے۔

امریکی ڈالر کے مقابلے میں آسٹریلین ڈالر (AUD/USD ) آج 1.10 فیصد اضافے کے بعد 0.6360 پر مثبت مومینٹم اختیار کئے ہوئے ہے۔ کینیڈین ڈالر کے خلاف آسٹریلین ڈالر (AUD/CAD ) آج 0.380 کے اضافے کے ساتھ 0.8670 پر ٹریڈ ہو رہا ہے۔ آج مجموعی طور پر آسٹریلین ڈالر خاصا مستحکم دکھائی دے رہا ہے۔ نیوزی لینڈ ڈالر کے مقابلے میں Aussies ڈالر (AUD/NZD) آج 0.24 فیصد اوپر 0.5820 پر مستحکم ہوا ہے۔ آخر میں ذکر کریں گے امریکی ڈالر کے مقابلے میں نیوزی لینڈ ڈالر (NZD/USD ) کا جو کہ 0.90 فیصد تیزی کے بعد 0.5820 پر پہنچ گیا ہے۔

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button