جاپانی ین میں گراوٹ، کیوی ڈالر بحال۔ ایشیاء پیسیفک فاریکس رپورٹ

امریکی ڈالر کے مقابلے میں آسٹریلین ڈالر ( AUD/USD ) منفی رجحان کے ساتھ 0.03 فیصد کمی کے ساتھ 0.6270 کی سطح پر ٹریڈ کر رہا ہے۔ اگر بات کریں امریکی ڈالر کے مقابلے میں نیوزی لینڈ ڈالر (NZD/USD ) کی تو گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کیوی ڈالر آج 0.0016 فیصد بہتری کے ساتھ 0.5599 کی سطح پر ہے اور کسی بھی وقت 0.5600 کی نفسیاتی حد (Resistance) کو عبور کر سکتا ہے۔ دوسری طرف نیوزی لینڈ ڈالر کے مقابلے میں ( AUD/NZD ) اسوقت 1.1200 پر بیئرش مومینٹم کے ساتھ ٹریڈ کر رہا ہے۔

آج ایشیاء پیسیفک فاریکس مارکیٹس (Asian Pacific Fx ) میں جاپانی ین کے مقابلے میں امریکی ڈالر ( USD/JPY ) 1977 ء کے بعد بلند ترین سطح پر آ گیا ہے۔ جبکہ جاپانی ین کی قدر میں شدید گراوٹ کا سلسلہ جاری ہے۔ اسوقت امریکی ڈالر اپنے جاپانی ہم منصب کے مقابلے میں 0.22 فیصد مزید گراوٹ کے بعد 146.1800 کی سطح پر آ گیا ہے جبکہ آج جاپانی مرکزی بینک (Bank of Japan ) کی طرف سے اوپن مارکیٹ مداخلت ( Open Market Interference ) کا امکان یے۔ جاپانی ین کی قدر میں یورو کے خلاف بھی کمی واقع ہوئی یے۔ اسوقت یورو جاپانی ین کے مقابلے (EUR/JPY) میں 0.35 فیصد گراوٹ کے بعد 142.1200 پر ٹریڈ ہو رہا ہے۔ جاپانی ین کے مقابلے میں آسٹریلین ڈالر (AUD/JPY ) آج 0.29 فیصد کمی کے ساتھ 91.7530 پر مثبت مومینٹم کے ساتھ آگے بڑھ رہا ہے۔

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button