جاپانی ین، نیوزی لینڈ اور آسٹریلین ڈالرز مستحکم۔ Asia Pacific FX میں ٹریڈ جاری
آج جاپانی ین کے مقابلے میں امریکی ڈالر (USD/JPY ) دفاعی انداز اختیار کئے ہوئے ہے۔ جاپانی مرکزی بینک (Bank of Japan ) کی طرف سے گذشتہ دنوں ہونیوالی اوہن مارکیٹ مداخلت (Open Market Interference ) کے نتیجے میں ابھی تک جاپانی ین کی قدر مستحکم نظر آ رہی ہے ۔ آج ین کے مقابلے میں امریکی ڈالر موجودہ سیشن میں 0.021 فیصد گراوٹ کے ساتھ 146.23کی سطح پر ٹریڈ کر رہا ہے۔ جبکہ جاپانی ین کے مقابلے میں یورو (EUR/JPY ) 0.27 فیصد اوپر 146 پر مثبت مومینٹم کے ساتھ آگے بڑھ رہا ہے۔ جبکہ ین کے مقابلے میں آسٹریلین ڈالر کا مقابلہ (AUD/JPY) خاصا اتار چڑھاؤ کا شکار ہے۔ اسوقت آسٹریلین ڈالر 0.27 فیصد قدر حاصل کر کے 94.58 پر مثبت سمت میں آگے بڑھ رہا ہے۔
آسٹریلین ڈالر (AUD ) آج مجموعی طور پر مستحکم نظر آ رہا ہے۔ امریکی ڈالر کے مقابلے میں Aussies ڈالر (AUD/USD ) ایشیاء پیسیفک سیشن میں مجموعی طور پر 0.23 فیصد مستحکم ہو کر 0.647 پر موجود ہے۔ جبکہ نیوزی لینڈ ڈالر کے مقابلے میں آسٹریلین ڈالر (AUD/NZD ) مجموعی طور پر 0.307 فیصد نیچے 1.1030 پر ٹریڈ کر رہا ہے۔ اگر کینیڈین ڈالر کے مقابلے میں آسٹریلین ڈالر کا جائزہ لیں تو آسٹریلین کرنسی یہاں بھی مستحکم نظر آ رہی ہے اور 0.07 فیصد قدر حاصل کر کے 0.8760 پر آگے بڑھ رہا ہے۔ آخر میں بات کریں گے امریکی ڈالر کے مقابلے میں نیوزی لینڈ ڈالر (NZD/USD ) کا تو کیویز ڈالر اپنے امریکی ہم منصب کے مقابلے میں 0.58 فیصد مستحکم کو کر 0.5860 پر مثبت مومینٹم کے ساتھ آگے بڑھ رہا ہے۔
دستبرداری
انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔