یورو، پاؤنڈ اور فرانک میں منفی رجحان، ڈالر میں تیزی
آج یورپی فوریکس سیشن (EU FX Session) کے دوران یورو، برطانوی پاؤنڈ اور سوئس فرانک کی قدر میں کمی واقع ہوئی ہے جبکہ امریکی ڈالر کی پیشقدمی جاری ہے۔ امریکی ڈالر کے مقابلے میں یورو (EUR/USD) اگرچہ 1.0500 کی مضبوط سپورٹ پر ٹریڈ کر رہا ہے تاہم اسوقت بھی منفی مومینٹم کے ساتھ اپنی حاصل کی ہوئی قدر کھو رہا ہے۔ آج یورو 0.057 کی مندی کے ساتھ 1.0500 کی سطح پر ٹریڈ کر رہا ہے جبکہ یورو کے خلاف جاپانی ین (JPY/EUR) 0.244 فیصد کمی کے ساتھ 0.6950 پر ٹریڈ کر رہا ہے۔
آج آسٹریلین ڈالر کے خلاف بھی یورو (EUR/AUD) گراوٹ کا شکار ہے اور 0.026 فیصد مندی کے ساتھ 1.5610 پر ٹریڈ کر رہا ہے۔ دوسری طرف نیوزی لینڈ ڈالر کے مقابلے میں یورو (EUR/NZD) 0.11 فیصد تیزی کے ساتھ 1.6550 کی سطح پر مثبت سمت میں آگے بڑھ رہا ہے۔ سوئس فرانک کے خلاف یورو (EUR/CHF) آج مثبت رجحان اور 0.08 فیصد تیزی کے ساتھ 0.9890 پر مستحکم ہے۔ اگر برطانوی پاؤنڈ کے مقابلے میں یورو (EUR/GBP) 0.271 فیصد اوپر 0.8640 پر مثبت سمت میں آگے بڑھ رہا ہے۔
سوئس فرانک کے مقابلے میں امریکی ڈالر (USD/CHF) آج 0.05 فیصد اضافے کے ساتھ 0.9410 کی سطح پر ٹریڈ کر رہا ہے اور امریکی ڈالر کے خلاف 0.213 فیصد گراوٹ کے ساتھ 1.2170 پر آ گیا ہے۔
دستبرداری
انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔