یورو، پاؤنڈ اور فرانک کی قدر میں کمی، USD کا جارحانہ موڈ

آج یورپی فاریکس سیشنز (EU FX Sessions) کے دوران مستحکم نظر آنیوالا یورو (EUR) امریکی سیشنز (U.S FX Sessions) کے دوران مندی کا شکار نظر آ رہا ہے جس کی بنیادی وجہ یورپی کمیشن کے ممالک کی منفی Retail Sales Report اور توقعات سے مثبت امریکی ISM Services Data ہے۔ ان رپورٹس کے بعد امریکی ڈالر کے خلاف یورو (EUR/USD) 0.323 فیصد کمی کے ساتھ 1.0510 پر گراوٹ کا شکار ہوا ہے۔ جبکہ سوئس فرانک کے مقابلے میں یورو (EUR/CHF) مثبت موڈ میں دکھائی دے رہا ہے۔ آج سوئٹزرلینڈ کی Bank Deposits Report توقعات سے منفی رہی ہے۔ جس کے بعد سوئس فرانک پسپائی اختیار کرتا ہوا نظر آ رہا ہے۔ اور اسکے مقابلے میں یورو (EUR/CHF) 0.150 فیصد کی تیزی کے ساتھ 0.9890 پر آ گیا ہے۔ جبکہ سوئس فرانک کے خلاف امریکی ڈالر (USD/CHF) 0.46 فیصد مستحکم ہو کر 0.9410 پر مثبت انداز میں آگے بڑھ رہا ہے۔

برطانوی پاؤنڈ کے مقابلے میں یورو (EUR/GBP) کا جارحانہ موڈ ابھی بھی قائم ہے اور 0.68 فیصد تیزی کے ساتھ 0.8630 پر مثبت سمت میں پیشرفت کر رہا ہے۔ جبکہ امریکی ڈالر کے مقابلے میں برطانوی پاؤنڈ (GBP/USD) یورپی سیشنز کے دوران مسلسل گراوٹ کا شکار رہا ہے اور مجموعی طور پر 0.895 فیصد مندی کے ساتھ 1.2180 کی سطح پر منفی مومینٹم کے ساتھ ٹریڈ کر رہا ہے۔

یورو کے مقابلے میں جاپانی ین (JPY/EUR) 1.317 فیصد کمی کے ساتھ 0.6970 پر ٹریڈ کر رہا ہے۔ جبکہ آسٹریلین ڈالر کے خلاف یورو (EUR/AUD) 0.74 فیصد مثبت سمت میں 1.5630 پر آگے بڑھ رہا ہے۔ دوسری طرف نیوزی لینڈ ڈالر کے مقابلے میں یورو (EUR/NZD) 1.22 فیصد اوپر 1.6630 پر ٹریڈ کر رہا ہے۔

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button