یورپی فاریکس سیشنز: یورو فرانک اور برطانوی پاؤنڈ کی قدر مستحکم، امریکی ڈالر دفاعی انداز اپنائے ہوئے۔

آج یورپی فاریکس سیشنز (EU FX Sessions ) کے دوران امریکی فیڈرل ریزرو کی مانیٹری پالیسی کے اعلان کے پیش نظر امریکی ڈالر (USD ) دفاعی انداز اختیار کئے ہوئے ہے۔ جبکہ یورپی کرنسیز مسلسل اپنی قدر مستحکم کر رہی ہیں ۔ امریکی ڈالر کے مقابلے میں یورو (EUR/USD ) 0.23 فیصد تیزی کے ساتھ 0.9900 کی نفسیاتی حد تک پہنچ گیا ہے۔ جبکہ یورو کے مقابلے میں جاپانی ین(JPY/EUR) آج 0.560 فیصد مستحکم ہو کر 0.6870 پر ٹریڈ کر رہا ہے۔ اگر آسٹریلین ڈالر کے مقابلے میں یورو (EUR/AUD) پر نظر ڈالیں تو یہاں آسٹریلین ڈالر خاصا مضبوط نظر آ رہا ہا اور اسکے مقابلے میں یورو 0.181 فیصد کم ہو کر 1.5410 پر ٹریڈ کر رہا ہے۔ دوسری طرف کیوی ڈالر کے مقابلے میں بھی یورو (EUR/NZD ) خاصی گراوٹ کا شکار ہے اور 0.474 فیصد کمی کے بعد 1.6820 پر ٹریڈ ہو رہا ہے۔

برطانوی پاؤنڈ کے مقابلے میں یورو (EUR/GBP ) آج 0.23 فیصد اوپر 1.1510 پر مستحکم نظر آ رہا ہے تاہم آج یورو صرف امریکی ڈالر اور برطانوی پاؤنڈ کے مقابلے میں مستحکم ہے لیکن دیگر تمام کرنسیز کے مقابلے میں یورپی کرنسی دفاعی انداز اپنائے ہوئے ہے۔ جس سے ظاہر ہو رہا ہے کہ امریکی ڈالر کے مقابلے میں بھی یورو مضبوط نہیں ہے بلکہ امریکی ڈالر آج کی مانیٹری پالیسی کے اعلان کی وجہ سے گراوٹ کا شکار ہے۔ سوئس فرانک کے مقابلے میں یورو (EUR/CHF ) آج 0.041 فیصد نیچے 0.9870 پر ٹریڈ کر رہا ہے۔ جبکہ سوئس فرانک کے مقابلے میں امریکی ڈالر (USD/CHF ) آج 0.23 فیصد گراوٹ کے ساتھ 0.9970 پر آ گیا ہے۔ جبکہ امریکی ڈالر کے مقابلے میں برطانوی پاؤنڈ 0.18 فیصد مستحکم ہو کر 1.1510 کی سطح پر مثبت سمت میں آگے بڑھ رہا ہے۔

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button