پاکستان اسٹاک ایکسچینج (PSX ) میں کاروباری دن کا منفی اختتام

پاکستان اسٹاک ایکسچینج (PSX ) میں کاروباری ہفتے کا اختتام منفی رجحان پر ہوا ہے۔ ملک میں سیاسی عدم استحکام بالخصوص سابق وزیراعظم عمران خان پر یونیوالے قاتلانہ حملے کے معاشی اعشاریوں (Financial Indicators) پر انتہائی منفی اثرات مرتب ہوئے ہیں۔ آج زیادہ تر سرمایہ کار سائیڈ لائن رہے۔ اور مارکیٹ میں سرمایہ کاری کے والیوم (Capitalization ) اور حصص کے والیوم (Shares Volume ) میں نمایاں کمی واقع ہوئی ہے۔ نماز جمعہ کے بعد دوسرے اختتامی سیشن میں شدید سیلنگ دیکھنے میں آئی. ان واقعات کے نتیجے میں آنے والے دنوں میں بھی معاشی اعشاریوں (Financial Indicators ) میں منفی رجحان جاری رہ سکتا ہے۔

آج KSE100 میں 234 پوائنٹس کی گراوٹ واقع ہوئی ہے جس کے بعد انڈیکس 42 ہزار کی نفسیاتی حد توڑ کر 41856 کی سطح پر بند ہوا ہے۔ دوسری طرف KSE30 میں دن کا اختتام 167 پوائنٹس کی شدید گراوٹ کے بعد دن کا اختتام 15226 پر ہوا ہے۔ آج شیئر بازار میں 29 کروڑ 90 لاکھ شیئرز کا لین دین ہوا ہے۔ جن کی مجموعی مالیت 5 ارب 46 کروڑ روپے سے زائد رہی۔

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button