RBA کی نئی گورنر تعینات، آسٹریلیئن ڈالر کی قدر میں کمی

مشعل بلک معاشی پالیسیز جاری رکھنے کیلئے پرعزم

RBA کی نئی گورنر کے تعینات ہونے کے بعد آسٹریلیئن ڈالر کی قدر میں کمی ریکارڈ کی جا رہی ہے۔ آسٹریلوی مرکزی بینک کی نئی سربراہ مشعل بلک نے معاشی پالیسیز جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔

RBA کی نئی گورنر مشعل بلک

فلپ لوو کا دور اپنے اختتام کو پہنچا۔ مشعل بلک کو ریزرو بینک آف آسٹریلیا کی نئی گورنر تعینات کر دیا گیا ہے۔ جنہوں نے اپنی تقریر کے دوران آسٹریلوی معیشت کو مستحکم کرنے کیلئے عزم کا اظہار کیا ہے۔ انکا کہنا تھا کہ اسوقت عالمی مالیاتی نظام کو کئی چیلنجز درپیش ہیں اور کساد بازاری (Recession) ایک حقیقت کا روپ دھار چکی ہے۔ انہوں نے ریٹائر ہونیوالے اپنے پیشرو فلپ لوو کو کامیاب حکمت عملی اور Monetary Tools کے متاثرکن استعمال پر خراج تحسین پیش کرتے ہوئے انہیں جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ بھی کیا۔

معاشی ماہرین انکی تعیناتی کو خوش آئند قرار دے رہے ہیں تاہم لیکوئیڈٹی اور طلب (Demand) کے مسائل سے خبردار بھی کیا ہے۔

مشعل بلک کا تعارف

آسٹریلوی معیشت پر نظر رکھنے والے افراد کیلئے مشعل بلک کی تعیناتی حیران کن نہیں ہے۔ وہ اس سے قبل RBA کی ڈپٹی گورنر کے عہدے 2 اپریل پر قائز اور نظام معیشت میں اصلاحات کے حوالے سے شہرت رکھتی ہیں وہ گذشتہ دس سال سے مرکزی بینک کی مانیٹری پالیسی کمیٹی کی رکن ہیں اور Australian Financial System کی سب سے تجربہ کار شخصیت مانی جاتی ہیں۔

گذشتہ 38 سال سے وہ ریزرو بینک سے منسلک اور مختلف عہدوں پر تعینات رہ کر پیشہ وارانہ فرائض سرانجام دیتی رہی ہیں۔ عالمی معاشی بحران (Global Financial Crisis) کے دوران انکی موجودگی کامیاب پالیسیز ترتیب دینے میں مددگار رہی۔

مارکیٹ کا ردعمل

گورنر کی تبدیلی کے بعد آسٹریلیئن ڈالر کی قدر میں کمی ریکارڈ کی جا رہی ہے۔ AUDUSD ایشیائی سیشنز کے دوران 0.6900 کی اہم نفسیاتی سپورٹ (Psychological Support) سے نیچے ٹریڈ کر رہا ہے۔

RBA کی نئی گورنر تعینات، آسٹریلیئن ڈالر کی قدر میں کمی

جبکہ دیگر کرنسیز کے خلاف بھی Aussie Dollar میں مندی ریکھی جا رہی ہے۔

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button