کماڈٹیز اپڈیٹس: گولڈ اور پلاٹینیئم مستحکم، خام تیل کی قدر میں گراوٹ

آج عالمی مارکیٹ (Global Markets) میں سونا (Gold) اپنی گذشتہ روز کی سطح 1771 ڈالرز فی اونس پر مستحکم نظر آ رہا ہے۔ جبکہ آج شام امریکی ریٹیل سیلز رپورٹ (U.S Retail Sales Report) کے اجراء کے بعد اس کی اگلی سمت کا تعین ہو گا۔ سونے کی طرح پلاٹینیئم (Platinum) بھی اپنی گزشتہ روز کی سطح 1013 ڈالرز پر ہی ٹریڈ ہو رہا ہے۔ جبکہ چاندی (Silver) کی قدر میں 0.21 ڈالرز کی کمی واقع ہوئی ہے جس کے بعد یہ 21.42 ڈالرز پر فروخت ہو رہی ہے۔ پلاڈیم (Palladium) بھی بغیر کسی تبدیلی کے اپنی گذشتہ سیشن کی سطح 2078 ڈالرز فی اونس پر ہی ٹریڈ کر رہا ہے۔ عالمی کماڈٹیز کے سرمایہ کار آج شام جاری ہونیوالی امریکی ریٹیل سیلز رپورٹ کے انتظار میں محتاط نظر آ رہے ہیں۔

قدرتی گیس (Natural Gas) 0.02 فیصد کمی کے ساتھ 6.14 ڈالرز فی ملیئن مکعب فٹ پر ٹریڈ ہو رہی ہے جبکہ خام تیل (Crude Oil) کی قیمتوں میں گراوٹ ریکارڈ کی جا رہی ہے۔ برینٹ آئل (Brent) گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 2 ڈالرز کی کمی کے ساتھ 93.43 ڈالرز فی بیرل اور ڈبلیو۔ٹی۔آئی آئل (WTI) 0.40 ڈالر کی معمولی گراوٹ کے ساتھ 86.39 پر مستحکم نظر آ رہا ہے۔

زرعی اجناس کی قدر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران گراوٹ کا تسلسل جاری رہا ہے۔ جس کے بعد گندم (Wheat) 4 ڈالر کی کمی کے ساتھ 319 ڈالر فی ٹن کی سطح پر جبکہ سویابین (Soyabeans) 0.58 فیصد مندی کے ساتھ 14.48 ڈالرز فی من میں فروخت ہو رہی ہے۔ مکئی (Corn) 0.64 فیصد کمی کے ساتھ 6.62 ڈالرز فی من اور پام آئل (Palm Oil) کی فی ٹن قیمت 27 رنگٹس کی کمی کے ساتھ 3993 ملائیشیئن رنگٹس پر آ گئی ہے۔

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button