KSE100 کا بنیادی اور ٹیکنیکی تجزیہ
پاکستان اسٹاک ایکسچینج (PSX) میں ہفتے کے آخری کاروباری دن کا آغاز ملے جلے رجحان کے ساتھ ہوا ہے۔ ملک کے سیاسی اور معاشی عدم استحکام کے اثرات معاشی اعشاریوں پر مرتب ہو رہے ہیں۔ IMF کی طرف سے نئی شرائط عائد کئے جانے کے بعد سرمایہ کار محتاط نظر آ رہے ہیں۔ اسکے علاوہ ڈالر کی کمی سے تجارتی بینکوں کی طرف سے Letter of Credit کے روکے جانے سے بھی معاشی بے یقینی میں اضافہ ہوا ہے۔
آج KSE100 انڈیکس 51 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ 41128 کی سطح پر آ گیا ہے۔ پہلے ایک گھنٹے کے دوران انڈیکس میں محض 42 لاکھ شیئرز کا کاروبار ہوا ہے۔ سرمایہ کاری کے حجم (Capitalization) اور شیئر والیوم میں شدید کمی واقع ہوئی ہے۔ آج مارکیٹ میں 222 کمپنیاں ٹریڈ میں حصہ لے رہی ہیں جن میں سے 69 کے شیئرز کی قدر میں تیزی، 140 میں کمی اور 13 میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی۔
ٹیکنیکی تجزیہ
آج پہلے سیشن کے دوران انڈیکس اپنی 7 اور 21 Daily Moving Averages سے نیچے آ گیا ہے جبکہ 200DMA کے 61.8 فیصد کے قریب ٹریڈ کر رہا ہے۔ اسوقت ریلیٹو اسٹرینتھ انڈیکس (RSI) 50 پر ہے جو کہ واضح طور Bearish ٹرینڈ اور محدود رینج کو ظاہر کر رہا ہے۔ موجودہ سطح سے اوپر اسکی مزاحمتی حدیں (Resistance Levels) 41300, 41600 اور 41900 ہیں تیسری مزاحمتی حد کو عبور کرنے سے اسے 42 ہزار کی بڑی نفسیاتی حد (Psychological Resistance) عبور کرنے کے لئے درکار اسٹرینتھ حاصل ہو جائے گی۔ موجودہ سطح سے نیچے اسکے سپورٹ لیولز 41100، 40800 اور 40500 ہیں۔ اسوقت انڈیکس 50 فیصد Bearish اور 35 فیصد Bullish جبکہ 15 فیصد Sideways ہے۔ اسطرح اسکا مجموعی جھکاؤ اور ارتکاز بھی Bearish ہے۔
دستبرداری
انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔