ٹرینڈنگ

متحدہ عرب امارات کے مرکزی بینک نے فارن ایکسچینج ڈیپازٹری ریٹ میں 50 بیسک پوائنٹس کا اضافہ کر دیا

متحدہ عرب امارات کے مرکزی بینک نے Foreign Exchange فارن ایکسچینج ڈیپازٹری ریٹ میں 50 بیسک پوائنٹس کا اضافہ کر دیا ۔۔۔۔ ابوظہبی( گلف نیوز) ۔ امریکی مرکزی بینک کی طرف سے ڈالر کے فارن ڈیپازٹری ریٹ میں اضافے کے بعد دنیا بھر کی کرنسیز دباو کا شکار نظر آ رہی ہیں۔ درہم کو ان اثرات سے بچانے کے لئے متحدہ عرب امارات کے سینٹرل بینک نے 5 مئی سے ڈالر، یورو اور دیگر تجارتی کرنسیز کے Foreign Exchange فارن ایکسچینج ریٹس پر شرح سود میں غیر معمولی اضافے کا اعلان کیا ہے۔ دوسری طرف بینک نے فاریکس کمپنیوں کے لئے قلیل المدتی قرضوں پر شرح سود موجودہ سطح پر ہی برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ واضح رہے کہ امریکی فیڈرل ریزرو بورڈ نے بدھ کو فارن ریزرو پر شرح سود دوگنی گر دی تھی جس کے بعد ڈالر کے مقابلے میں تمام کرنسیز شدید پریشر کا شکار نظر آ رہی ہیں۔

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button