یورو کی قدر میں کمی کی نئی لہر۔ تاریخ کی نئی کم ترین سطح پر آ گیا۔

امریکی ڈالر ( USD ) کے مقابلے میں یورو ( EUR ) زاج 0.9691 کی سطح پر آ گیا ہے۔ جو اسکی نئی کم ترین سطح ہے۔ واضح رہے کہ اس سے قبل یورو کی 24 سالہ تاریخ کی کم ترین سطح 0.9851 تھی۔ تاہم گزشتہ روز پیش آنے والے واقعات کے بعد یورو مسلسل گراواٹ کا شکار ہے۔ امریکی فیڈرل ریزرو ( Federal reserve ) کی طرف سے شرح سود میں اضافہ، روس کی طرف سے نئے فوجی دستوں کی یوکرائن میں پیشقدمی، یورپ میں کساد بازاری ( Recession ) کا آغاز۔ نظرثانی شدہ برطانوی ٹیکس منصوبہ ( British Tax Plan) کے علاوہ چین کہ طرف سے عالمی رسد کا عدم استحکام، یہ سب وہ وجوہات ہیں جن کی وجہ سے یورپی معیشت اور کرنسی یورو مسلسل گر رہے ہیں۔ یہاں یہ بھی بتاتے چلیں کہ عالمی معاشی ماہرین نے یورو کی کم ترین سطح 0.9500 تک آنے کی پیشگوئی کی ہے۔ اسوقت یورو اس سطح سے محض چند پوائنٹس کے فاصلے پر آ گیا ہے۔

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button