آسٹریلیئن ڈالر 0.6740 کے قریب محدود رینج میں، Bulls محتاط
بنیادی تجزیہ
امریکی ڈالر کے مقابلے میں آسٹریلیئن ڈالر محدود رینج میں ٹریڈ کر رہا ہے اور اسکے سرمایہ کار محتاط نظر آ رہے ہیں جس کی بنیادی وجہ امریکی CPI رپورٹ کے مثبت اعداد و شمار کے بعد عالمی معیشت سے Risk Factor میں کمی ہے جبکہ آسٹریلین ڈالر 0.6680 کی کم ترین سطح تک گرنے کے بعد 0.6675 اور 0.6715 کی مزاحمتی حدوں کو عبور کرتے ہوئے کو عبور کرتے ہوئے دوبارہ 0.6740 کی طرف پیشقدمی کر رہا ہے جبکہ رواں ہفتے کے دوران امریکی فیڈرل ریزرو (Fed) کی طرف سے 50 بنیادی پوائنٹس کے اضافے اور مستقبل میں بھی شرح سود میں اضافے کی پالیسی کو جاری رکھنے کے اعلا اور یورپی مرکزی بینک (ECB) کی سربراہ کرسٹین لیگارڈ کی طرف سے افراط زر پر قابو پانے کے لئے دیئے جانیوالے بیانات اور مانیٹری پالیسی کو سخت کرنے کے امکان نے بھی آسٹریلین ڈالر کو بیک فٹ پر آنے پر مجبور کر دیا آسٹریلین ڈالر اگلے چند روز تک عالمی سنٹرل بینکس کی مانیٹری پالیسی کے واضح ہونے تک محدود رینج میں اپنی ٹریڈ جاری رکھ سکتا ہے۔
ٹیکنیکی تجزیہ۔
آج 0.6680 کی سطح تک گراوٹ کے بعد آسٹریلین ڈالر (AUD/USD) دوبارہ Bullish Strength حاصل کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔ اسکا۔ ریلیٹو اسٹرینتھ انڈیکس (RSI) اسوقت 65 پر آ گیا ہے جو کہ تیزی کی نشاندہی کر رہا ہے تاہم 70 سے نیچے RSI کا مطلب محدود رینج کی ٹریڈ جاری رکھنا ہے۔ اگر آسٹریلین ڈالر کی گذشتہ 4 گھنٹوں کی ٹریڈ پر نظر ڈالیں تو یہ اپنی 20 اور 100SMA سے اوپر Bullish ایریا میں اپنی Movement جاری رکھے ہوئے ہے۔ اور موجودہ لیول پر اس کی بیئرش ٹرینڈ لائن میں کمی آ رہی ہے۔ ٹیکنیکی انڈیکیٹرز موجودہ سطح پر خریداری کا موقع ظاہر کر رہے ہیں۔ 0.6710 اسکا محور (Pivot) بھی ہے۔ اگلے چند گھنٹوں میں یہ اپنی پیشقدمی جاری رکھتے ہوئے اوپر کی طرف ممکنہ طور پر 0.6775 کی اہم مزاحمتی حد کو عبور کر سکتا ہے۔ 0.6740 کے موجودہ لیول سے اوپر اسکی مزاحمتی حدیں (Resistance Levels) 0.6815, 0.6850 اور 0.6890 ہیں جبکہ اسکے سپورٹ لیولز 0.6720, 0.6670 اور 0.6610 ہیں ۔ اسکے مومینٹم انڈیکیٹرز مستقبل قریب میں اسے 44 فیصد Bullish اور 43 فیصد Bearish جبکہ 13 فیصد Sideways ظاہر کر رہے ہیں۔ اس طرح اسکا مجموعی جھکاؤ اور ارتکاز (Bias) بھی کمزور Bullish ریلی ظاہر کر رہے ہیں۔ لیکن کسی بڑی نفسیاتی حد (Psychological Resistance) کو عبور کرنے کے لئے کافی نہیں ہے اور آسٹریلین ڈالر اپنے امریکی ہم منصب کے خلاف ایک محدود رینج میں ٹریڈ جاری رکھ سکتا ہے۔
دستبرداری
انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔