آسٹریلین ڈالر کا Bullish حملہ، 0.6900 کی طرف پیشقدمی۔

بنیادی جائزہ

امریکی فیڈرل ریزرو (Fed) کی طرف سے توقعات کے مطابق 50 بنیادی پوائنٹس شرح سود (Interest rate) میں اضافے کے اعلان کے بعد اگرچہ ابتدائی ردعمل کے طور پر امریکی ٹریڈنگ سیشن (U.S trading Session) کے اختتام پر امریکی ڈالر پیشقدمی کرتا ہوا دکھائی دیا۔ تاہم آسٹریلین سیشنز (Australian Session) کے آغاز پر امریکی ڈالر دفاعی انداز اختیار کر گیا ہے اور اس کے مقابلے میں آسٹریلین ڈالر (AUD/USD) جارحانہ انداز میں پیشقدمی کرتے ہوئے 0.6900 کی قریب پہنچ گیا ہے۔ جون 2022ء کے بعد پہلی بار ممکنہ طور پر دوبارہ 0.7000 کی اہم ترین نفسیاتی حد (Resistance) کو عبور کرنے کی کوشش کرے گا۔ آج FOMC کی میٹنگ کے اختتام پر میٹنگ کی تفصیلات فیڈرل ریزرو کی ویب سائٹ پر جاری کی گئیں جس کے بعد Fed کے سربراہ جیروم پاول نے پریس کانفرنس کے دوران افراط زر (Inflation) کے معمول کی سطح پر آنے تک شرح سود میں اضافے کی پالیسی جاری رکھنے کا اعلان کیا۔ اگرچہ حالیہ اضافہ امریکہ میں افراط زر کی شرح میں کمی کو ظاہر کر رہا ہے۔ تاہم مستقبل میں شرح سود میں اضافے کی پالیسی جاری رکھنے کے بیان کے بعد امریکی ڈالر اپنی فارم میں آتا ہوا دکھائی دیا جبکہ اسٹاکس، کماڈٹیز اور دیگر کرنسیز گراوٹ کا شکار ہوئیں تاہم رپورٹ کے اجراء کے ایک گھنٹے کے دوران ہی صورتحال پلٹ گئی اور قیمتیں معمول پر آنا شروع ہو گئیں جبکہ آسٹریلین سیشنز کے آغاز پر امریکی ڈالر بالکل بیک فٹ پر آ گیا ہے۔ Aussies ڈالر اپنے کئی ماہ کے لیولز کے بالکل قریب پہنچ گیا ہے۔

ٹیکنیکی تجزیہ

آج آسٹریلین سیشنز کے آغاز پر اپنے امریکی ہم منصب کے خلاف آسٹریلین ڈالر (AUD/USD) کے Bullish Momentum کا تسلسل جاری رہا۔اسطرح آسٹریلوی کرنسی اپنے 20، 100 اور 200SMA کو عبور کر گیا ہے۔ اسکے ٹیکنیکی انڈیکیٹرز یہاں پر Buying کا موقع ظاہر کر رہے ہیں۔ جبکہ مومینٹم انڈیکیٹرز طویل المدتی بنیادوں پر اگرچہ ہلکا سا Bearish ٹرینڈ ظاہر کر رہے ہیں تاہم اسکی وجہ امریکی ڈالر کی بجائے آسٹریلین Employment رپورٹ کا انتظار ہے۔ تاہم اگر گذشتہ 1 گھنٹے کی ٹرینڈ لائن کا جائزہ لیں تو یہ ممکنہ طور پر ایشیاء پیسیفک فوریکس سیشنز (Asia Pacific FX Sessions) کے شروع ہونے پر بڑی نفسیاتی حد (Psychological Resistance) 0.7000 کو عبور کر سکتا ہے۔ اسوقت اسکا محور 0.6805 ہے۔اس سطح پر AUD/USD میں بڑے پیمانے پر خریداری ہوئی ہے۔ موجودہ سطح (0.6810) سے اوپر اسکی مزاحمتی حدیں (Resistance Levels) 0.6815, 0.6850 اور 0.6890 ہے جسے عبور کرنے کے بعد آسٹریلین ڈالر اوپر کے بڑے لیولز کو عبور کرنے کے لئے درکار اسٹرینٹھ حاصل کر لے گا۔ جبکہ نیچے کی طرف اسکے سپورٹ لیولز 0.6720, کے بعد 0.6670 اور 0.6610 ہیں۔ ادوقت یہ 55 فیصد Bullish جبکہ 30 فیصد Bearish اور 15 فیصد Sideways یعنی نیوٹرل ہے۔ اسطرح اسکا مجموعی جھکاؤ اور ارتکاز (Bias) بھی Bullish ہی ہے۔

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button