اس ہفتے کے آغاز پر یورو کے ٹیکنیکل انڈیکیٹرز کیا ظاہر کر رہے ہیں ؟
ٹیکنیکی نقطہ نظر سے یورو (EUR ) کے لئے کوئی خاص امید نہیں ہے۔ یورو کی گزشتہ ہفتے کی کینڈلز ظاہر کر رہی ہیں کہ امریکی ڈالر کے مقابلے میں یورو (EUR/USD ) کی ٹریڈ میں Bulls سائیڈ لائن رہیں گے جبکہ Bears فروخت کا رجحان جاری رکھیں گے۔ اسی اثناء میں یورو کے گزشتہ 6 ماہ کے ٹیکنیکی اعداد و شمار کی مدد سے بننے والی ٹرینڈ لائن میں بلند ترین سطح 1.1494 جبکہ کم ترین سطح 0.9560 ہے اور موجودہ لیول 0.9690 کے اوپر سب سے مضبوط ترین Resistance Level بھی 0.9970 ہے جسے عبور کرنے کے بعد موجودہ ٹرینڈ لائن اپنی 200SMA کا 61.8 فیصد واپس حاصل کر لے گی۔ جبکہ 20 گھنٹوں کی ٹرینڈ لائن یعنی 20SMA اپنی ٹرینڈ لائن کے مطابق ہی اتار چڑھاؤ کی شکار ہے۔ دوسری طرف 100SMA اپنی 200SMA کے قریب ہی Move کر رہی ہے۔ جبکہ مومینٹم انڈیکیٹر یعنی ارتکاز ( Bias ) مکمل طور پر منفی یعنی Bearish ہے۔ RSI انڈیکیٹر اسوقت 29 کے قریب ہے۔ جو کہ نیچے کی طرف جانے کا ٹرینڈ ظاہر کر رہا ہے۔ مومینٹم انڈیکئٹر ظاہر کر رہا ہے کہ RSI کے 43 تک جانے کے امکانات ہیں۔ جبکہ Moving Averages بھی نیچے کا ٹرینڈ ہی ظاہر کر رہی ہیں۔ موجودہ سطح پر پہلا سپورٹ لیول (S1) 0.9630 ہے جبکہ دوسرا سپورٹ لیول (S2 ) 0.9535 اور تیسرا سپورٹ لیول (S3 ) 0.9400 ہے۔
اگر موجودہ سطح سے اوپر نفسیاتی حدوں کا جائزہ لیں تو پہلی نفسیات حد (R1 ) اسوقت 0.9840 جبکہ دوسری نفسیاتی حد (R2 ) 0.9910 اور تیسری نفسیاتی حد (R3 ) 0.9970 کی سطح پر ہے جس سے اوپر درجہ مسابقت (Parity Level ) اور درجہ مسابقت کے بعد 1.1016 کی مضطوط نفسیاتی حد ہے جہاں سے یورو کا Bullish Zone شروع ہوتا ہے۔ ٹیکنیکی انڈیکیٹرز ظاہر کر رہے ہیں کہ بیئرز اسوقت یورو کا مکمل طور پر کنٹرول سنبھالے ہوئے ہیں اور اسوقت اس میں Selling کا رجحان پوری طرح سے غالب ہے۔ اور کسی مثبت انڈیکیٹر کے بغیر امریکی ڈالر کے مقابلے میں یورو ( EUR/USD ) مسلسل اپنی 100 گھنٹے کی سادہ حرکاتی اوسط ( 100SMA ) سے نیچے کی طرف ٹرینڈ لائن بناتا رہے گا۔ کیونکہ بیئرز اسے 0.9400 کی طرف لے کر جا رہے ہیں۔ تاہم ایک مثبت ٹریگر سے یورو اگر 0.9910 کی سطح تک پہنچ گیا تو Bullish Momentum اسے 1.1160 کے نفسیاتی ہدف تک لے جا سکتے ہیں لیکن اس کے لیے یورو کے Bulls کو جمعے کر روز تک انتظار کرنا پڑے گا۔
دستبرداری
انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔