امریکی ڈالر اور جاپانی ین کے پیئر کا ٹیکنیکی جائزہ۔
آج امریکی ڈالر جاپانی ین کے مقابلے میں 100 گھنٹے کی اوسط سے سے اوپر ٹریڈ کر رہا ہے یعنی ین کے مقابلے میں امریکی اپنی آج کا ابتدائی سپورٹ لیول S1 جو کہ 143 کے قریب بن رہا ہے۔ جبکہ آج پیئر نے 145 کی رزسٹنس کو ایک بار چھوا اور اپنی اسٹرینتھ کو چیک کر کے اسی رزسٹنس کے قریب ٹریڈ کر رہا ہے۔ واضح رہے کہ یہ بینک آف جاپان کی طرف سے دی گئی ریڈ لائن ہے یعنی بینک اس قیمت کے Hit ہونے پر امریکی ڈالر سے منسلک ین سرمایہ کاری سرٹیفیکیٹس جاری کر کے ین کی ڈیمانڈ پیدا کرنے کی کوشش میں ہے کیونکہ 145 کی رزسٹنس R1 پر ین کے بیئرز ( Bears ) اپنا دباؤ ین پر بڑھا رہے ہیں جس سے Equities کی ڈیمانڈ میں بھی کمی واقع ہو رہی ہے جسکی وجہ سے ایشیئن مارکیٹس میں ڈالر کی ڈیمانڈ میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے جس سے ڈالر کے بلز ( Bulls ) مسلسل اپنی 100 گھنٹوں کی ایوریج ٹیسٹ کر رہا ہے اور مسلسل نئی رزسٹنس کو عبور کر رہا ہے واضح رہے کہ 143 سے 145 کے درمیان ڈالر کی نئی ٹرینڈ لائن بن رہی ہے جس سے اسکی رزسٹنس 144.90 پر بن رہی ہے جبکہ آج دو سے تین بار پیئر اس پوائنٹ کو ہٹ ( Hit ) کر چکا ہے۔ یہاں یہ بھی بتاتے چلیں کہ 145 وہ ہارڈ لائن ہے جہاں سے جاپانی آفیشلز فاریکس مارکیٹ میں مداخلت کے لئے تیار ہیں۔
دوسرے الفاظ میں ہم کہہ سکتے ہیں کہ 140 سے 145 کے درمیان وہ بلش زون ( Bullish Zone ) ہے جہاں سے اوپر R2 یعنی دوسرا رزسٹنس لیول 150 بنتا ہے اور اس سطح کی طرف ٹرینڈ لائن بنتی ہوئی نظر آ رہی ہے۔
دستبرداری
انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔