امریکی ڈالر کے مقابلے میں یورو 0.9850 سے اوپر مستحکم۔

امریکی ڈالر کے مقابلے میں یورو (EUR/USD). جرمنی کی IFO کاروباری توقعات کی رپورٹ کے مثبت اعداد و شمار کے اجراء کے بعد سے یورو کے Bulls خریداری ( Buying ) کر رہے ہیں۔ یہاں یہ بھی بتاتے چلیں کہ اکتوبر 2022ء کے آئی۔ایف۔او سروے کے مطابق جرمنی میں کارپوریٹ سیکٹر کے اعتماد کا انڈیکس 75.6 فیصد ہے جبکہ 75.3 فیصد رہنے کی توقع کی جا رہی تھی۔

ٹیکنیکی تجزیہ۔

تیکنیکی اعتبار سے امریکی ڈالر کے مقابلے میں یورو (EUR/USD ) کے پاس اوپر کی سطح تک وسیع رینج دستیاب ہے۔ کیونکہ یورو کے کے پاس واضح رہے کہ اگرچہ اس سال کی بلند ترین سطح 1.1494 ہے تاہم گزشتہ دو ماہ سے یورو درجہ مسابقت (Parity Level ) کے پاس محدود رینج میں ٹریڈ کر رہا ہے۔ درجہ مسابقت سے نیچے یورو کے لئے سب سے مضبوط ترین نفسیاتی حد 0.9940 ہے اور Parity Level سے اوپر پہلی نفسیاتی حد (Resistance ) 1.1016 ہے ۔ لیکن اسکی 100SMA مسلسل نیچے کے ٹرینڈ کو ظاہر کر رہی ہے۔

اگر 20 گھنٹوں کی حرکاتی اوسط (20SMA ) کا جائزہ لیں تو یہ یورو کے لئے ایک متحرک اوسط (Dynamic Average )کا کردار ادا کر رہی ہے۔ جبکہ 50 ، 100 اور 200 گھنٹوں کی حرکاتی اوسط (Moving Averages ) بیئرش ٹرینڈ کو ظاہر کر رہی ہیں۔ امریکی ڈالر کے مقابلے میں یورو کا ٹرینڈ انڈیکیٹر ایک Bearish Slope بنا رہا ہے اور نیچے کا رجحان ظاہر کر رہا ہے۔ جس سے ظاہر ہو رہا ہے کہ یورو کے Bulls بھی 0.9940 کی نفسیاتی حد عبور کئے بغیر مستحکم ٹرینڈ لائن نہیں بنا پائیں گے۔ ریلیٹو اسٹرینتھ انڈیکس (RSI ) بھی 49 کے قریب موجود ہے اور بیئرش ٹرینڈ کو ظاہر کر رہا ہے۔ تاہم اسکا یہ قطعی مطلب نہیں ہے کہ خریداروں (Buyers ) نے ہتھیار ڈال دیئے ہیں اور سائیڈ لائن ہو گئے ہیں۔ کیونکہ 100SMA میں یورو کا بار بار نیچے سے اوپر کی طرف سفر محدود Bullish Movements کو ظاہر کر رہا ہے۔

یورو کی آج کے دن کی کم ترین سطح 0.9806 ہے جبکہ گزشتہ 4 گھنٹوں کی اوسط 0.9810 بنتی ہے لیکن 20 اور 50 گھنٹوں کی حرکاتی اوسط 0.9800 ہے۔ ابھی بھی یورو کے ٹیکنیکی اعشاریے (Technical Indicators ) بغیر کسی واضح سمت کے ٹریڈ کر رہے ہین۔ اور ایسا Pivot پوائنٹس سے ہو رہا ہے۔ اگر آج یورو نے 0.9900 کا ہدف اور 0.9940 کی نفسیاتی حد عبور کر گیا تو ایک واضح سمت اختیار کر لے گا۔ موجودہ سطح سے سپورٹ لیولز 0.9780, 0.9730 اور 0.9690 ہیں جبکہ نفسیاتی حدیں (Resistance Levels ) بالترتیب 0.9895, 0.9940 اور 0.9985 ہیں تاہم مضبوط ترین نفسیاتی حد 0.9940 ہے جہاں سے یورو بلش ٹرینڈ لائن اختیار کر لے گا۔ اسوقت یورو بالکل Bullish نہیں ہے۔ اور 71 فیصد بیئرش ہے تاہم 29 فیصد سائیڈ لائن ہے۔ اس طرح اسکا جھکاؤ اور ارتکاز (Bias ) بیئرش ہے تاہم 0.9940 کی نفسیاتی کو عبور کر لینے کے بعد سائیڈ ویز میں سے زیادہ تر ٹریڈرز Bullish مومینٹم اختیار کر لیں ھے۔

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button