برطانوی مالیاتی پالیسی اور برطانوی پاؤنڈ کے ٹیکنیکی انڈیکیٹرز
برطانوی وزیر خزانہ جیرمی ہنٹ کی طرف سے Fiscal Policy کے اعلان کے بعد اور ٹیکس منصوبے کو واپس لینے کے اعلان کے بعد برطانوی پاؤنڈ (GBP ) کی قدر میں تیزی کی ریلی دیکھی گئی ہے۔ جبکہ امریکی ڈالر (USD ) دفاعی انداز اختیار کئے ہوئے ہے۔
ٹیکنیکی تجزیہ
گزشتہ ہفتے امریکی ڈالر کے مقابلے میں برطانوی پاؤنڈ نے ایک اچھی سپورٹ حاصل کی تھی جو کہ اسکی Fibonacci Retracement کا 50 فیصد تھی اور اپنی تاریخ کی کم ترین سطح تک گرنے کے بعد دوبارہ 1.1300 کی حد کو عبور کرنا بلاشبہ ایک بڑا سنگ میل اور Bullish Traders کے لئے ایک اچھا موقع ثابت ہوا۔ اگر ہم گزشتہ 200 SMA کا جائزہ لیں تو یہ سطح اوپر کی ریلی کے لئے ایک اچھا موقع ہے یعنی Bullish Momentum بنتا ہوا نظر آ رہا ہے۔ اسوقت برطانوی پاؤنڈ کے Bulls کا رجحان 1.1380 کی نفسیاتی حد (Resistance ) عبور کرنے کی طرف ہے جو کہ 1.1400 کے بالکل قریب ہے اور اس کو عبور کرنے کے لئے ٹرینڈ لائن بناتی ہے۔
1.1400 دراصل ایک نفسیاتی ہدف ہے جو کہ دراصل ٹرینڈ لائن کے اوپر والے سرے پر 1.1380 کی ہی ایکسٹینشن ہے۔ لیکن اس ہدف کو حاصل کر کے 200 دنوں کی سادہ حرکاتی اوسط یعنی SMA اس سے آگے 1.1500 کے بینچ مارک تک ایک بڑی Bullish Rally فراہم کر دیتی ہے۔ جو کہ Bulls کا حقیقی ہدف ہے۔ اس لئے موجودہ سطح سے اگر برطانوی پاؤنڈ 1.1380 اور 1.1400 کو عبور کر گیا تو اسکا اگلا لیول 1.1500 سے اوپر ہو سکتا ہے۔ دوسری طرف نیچے آنے کی صورت میں یعنی Flip Side Levels یا نفسیاتی سپورٹ لیولز 1.1215 تک گرنے کے بعد ہونیوالی شدید فروخت کے بعد بیئرز کے زیر اثر 1.1100 تک ممکنہ طور پر گراوٹ کا شکار ہو سکتا ہے۔ اور اس سے پاؤنڈ کا جھکاؤ (Bias ) بھی Bearish ہو سکتا ہے۔
بنیادی جائزہ۔
یورپی سیشنز تک برطانوی پاؤنڈ (GBP ) تک قدرے مثبت تھا تاہم اس کے بعد برطانوی حکومت کی طرف سے مالیاتی پالیسی کے اعلان کے انتظار میں سرمایہ کار قدرے سائیڈ لائن نظر آئے۔ برطانوی وزیر خزانہ کہ طرف سے ٹیکس چھوٹ کو سرے سے ختم کرنے کے اعلان نے برطانوی پاؤنڈ کے سرمایہ کاروں میں پائی جانیوالی بے یقینی کو ختم کر دیا ہے جس کے بعد برطانوی پاؤنڈ کو اوپر کی طرف ایک نئی سمت مل سکتی ہے۔ لیکن Recession کے حوالے سے پائے جانیوالے خدشات کو دور کئے جانے تک برطانوی پاؤنڈ اور دیگر معاشی اعشاریے (Economic Indicators ) اتار چڑھاؤ کے شکار رہیں گے۔
دستبرداری
انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔