کیا برطانوی پاؤنڈ بیئرش زون میں داخل ہو گیا ہے ؟۔

برطانوی اور یورپی سرمایہ کاروں کی جانب سے پاؤنڈز کی مسلسل فروخت کے بعد اختتام ہفتہ پر کیبل ایک نئی کم ترین سطح پر آ گئی ہے۔ فاریکس مارکیٹ میں برطانوی پاؤنڈ 1. 17911 پر بند ہوا۔ جو کہ 14 جولائی کے بعد کیبل کی
اسکی کم ترین سطح ہے۔ اس لیول پر فروخت کا بڑا رجحان پیدا ہو جاتا ہے ۔ پاؤنڈ کو بیئرز 1.7911 کے بعد 1.17594 کی طرف دھکیل سکتے ہیں جو کہ 14 جولائی 2022ء کو کیبل کی اس سال میں کم ترین سطح تھی۔ جبکہ اگر سرمایہ کاروں کی طرف سے اس سطح پر خریداری شروع ہو گئی تو جو ابتدائی نفسیاتی حد عبور کرنے کی پاؤنڈز کوشش کرے گا وہ 1.1800 ہے یعنی وہ آخری نفسیاتی سپورٹ جو کہ جمعے کو کیبل نے توڑی ہے یہ برطانوی پاؤنڈ کا پہلا ڈیفائننگ لیول ہے جس کے بعد کرنسی پیئر بلیو لائن ایریا یعنی 1.1900 میں داخل ہونے کی کوشش کرے گا جس سے اوپر 1.20000 کا وہ زون ہے جس میں پچھلے 100 گھنٹے میں برطانوی پاؤنڈ ٹریڈ کرتا رہا ہے اور یہی وہ سطح ہے جسے حاصل کرنے کے بعد کیبل کو سرمایہ کاروں کی توجہ دوبارہ حاصل ہو گی اور برطانوی پاؤنڈ خریداری کا رجحان دیکھا جا سکے گا۔ واضح رہے کہ کورونا کی عالمی وباء کے دوران برطانوی پاؤنڈ کی کم ترین سطح 1.14116 تھی جو کہ تاریخ میں برطانوی پاؤنڈ اور امریکی ڈالر کے پیئر کو جسے برطانوی معاشی اصطلاح میں کیبل کہا جاتا ہے کی کم ترین سطح ہے۔

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button