ایشیئن مارکیٹس میں جاپانی وزیر خزانہ کی مداخلت کے بعد جاپانی کرنسی ین کی قدر میں بہتری
ایشیئن مارکیٹس میں جاپانی وزیر خزانہ کی مداخلت کے بعد جاپانی کرنسی ین Japanese Currency Yen کی قدر میں بہتری۔ رواں ہفتے کے دوران جاپانی کرنسی ین کی ویلیو میں تاریخی کمی کے بعد آج جاپانی وزیر خزانہ کی طرف سے اعلان جاری کیا گیا انہوں نے کہا کہ ین کی قدر کو مستحکم کرنے کے لئے تمام ضروری اقدامات کئے گئے ہیں اور انہوں نے اس سلسلے میں امریکی سیکرٹری خزانہ سے بھی بات کی ہے اور ایشیئن فاریکس مارکیٹ Asian Forex Market کے موورز کو بھی ین کی سپلائی بہتر بنانے کا پیغام دیا ہے کہ Japanese Currency Yen جاپانی کرنسی کی قدر میں اس حد تک کمی ناقابل قبول ہے۔ وزیر خزانہ شونیکی سوزوکی کی مداخلت کے بعد ایشیئن اور فاریکس مارکیٹ میں مختلف کرنسی پیئرز میں جاپانی ین کی قدر میں نمایاں بہتری ہوئی
دستبرداری
انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔