گولڈ دوبارہ Bearish مومینٹم اختیار کر گیا۔
گذشتہ ہفتے کے دوران سونے (Gold) کی قدر میں آنیوالے اتار چڑھاؤ کے بعد آخرکار آج سنہری دھات Bearish موڈ میں آ گئی۔ جس سے اسکی Candle stick بھی بتدریج گراوٹ ظاہر کر رہی ہے۔
گولڈ کا بنیادی جائزہ۔
جمعرات تک ایسا لگ رہا تھا کہ گولڈ اپنے کھوئے ہوئے لیولز کو آخرکار بحال کرنے میں کامیاب ہو گیا ہے۔ لیکن جمعے کے دن امریکی ڈالر (USD) Black Friday کی وجہ سے دوبارہ فارم میں واپس آیا اور اسطرح تین دن پر محیط اختتام ہفتہ پر جارحانہ موڈ اختیار کر گیا۔ یہ صورتحال اگست 2022ء سے ہی پیش آ رہی ہے جب گولڈ کی قیمت 19 سو ڈالرز فی اونس تھی اور ہر لیول پر یہ دو مزاحمتی حدوں کو عبور کرنے کے بعد اصلاح (Correction) کے عمل میں داخل ہو جاتا ہے اور اس طرح ایک محدود رینج میں ٹریڈ کرتا ہوا دکھائی دیے رہا ہے۔ موجودہ بیئرش مومینٹم بھی ایک سے ڈیڑھ ہفتے تک جاری رہ سکتا ہے جسکی بڑی وجہ یہ ہے کہ چین سے عالمی مارکیٹ میں خام اور تیار شدہ مال کی رسد بند ہو گئی ہے۔ کورونا کے لاک ڈاؤن اور مسلسل سخت سماجی پابندیوں کے باعث غربت کے ہاتھوں تنگ عوام کے مظاہروں میں شدت آ گئی ہے اور احتجاج ایک خونریز تصادم کی شکل اختیار کر گیا ہے۔ جس کے بعد عالمی مارکیٹس میں شدید گراوٹ ریکارڈ کی جا رہی ہے۔ نہ صرف فاریکس بلکہ اسٹاکس اور کماڈٹیز بھی اس کی لپیٹ میں آ گئے ہیں۔ صورتحال کے معمول پر آنے کے بعد ڈالر، کماڈٹیز اور اسٹاک کے ٹریڈنگ مومینٹم اور سمت کا تعین ہو جائے گا۔ لیکن گولڈ ایک محدود رینج میں ٹریڈ ہونے کے باعث مالیاتی نظام میں وہ کردار ادا نہیں کر پا رہا جسی کی ہر کساد بازاری (Recession) کے دور میں سنہری دھات سے توقع کی جاتی ہے۔ گزشتہ ایک ماہ کے دوران گولڈ 1720 ڈالرز سے 1785 کے درمیان ٹریڈ کرتا رہا ہے۔ اسکی بنیادی وجہ افراط زر (Inflation) کو کنٹرول کرنے کے لئے امریکی فیڈرل ریزرو (Federal Reserve) سمیت دنیا کے تمام اہم مرکزی بینکوں کی طرف سے بار بار شرح سود (Interest rate) کا بڑھایا جانا ہے۔ اسکے علاوہ جغرافیائی تنازعات کے باعث مسلسل تبدیل ہوتا ہوا بین الاقوامی منظر نامہ بھی رسد کے توازن کو غیر مستحکم کر رہا ہے۔
ٹیکنیکی تجزیہ
گولڈ گذشتہ چار روز میں Correction کے عمل سے گزرتے ہوئے Bearish مومینٹم اختیار کر گیا ہے۔ سنہری دھات کا 14 روزہ ریلیٹو اسٹرینتھ انڈیکس (RSI) اب بھی اپنے وسط میں 55 پر موجود ہے جو کہ Bearish مومینٹم ظاہر کر رہا ہے۔ اب بھی اس کے انڈیکیٹرز 1745 کی سطح پر خریداری کا اشارہ کر رہے ہیں۔ لیکن 1760 سے نیچے آتے ہوئے ہی اس کا بیئرش جھکاؤ ظاہر ہو رہا ہے۔ تاہم کسی مثبت ٹریگر کے بغیر گولڈ ایک محدود رینج ہی رہے گا جو کہ ممکنہ طور پر 1720 سے 1770 تک ہو سکتی ہے۔ اگست 2022ء کے بعد سے اب تک یہ پہلی بار 15 روز قبل 1787 ڈالرز کی بلند ترین سطح تک جانے میں کامیاب ہوا۔ موجودہ سطح سے اوپر اس کی مزاحمتی حدیں (Resistance Levels) 1775, 1805 اور 1845 جبکہ اسکے سپورٹ لیولز 1745، 1715 اور 1680 ہیں۔ اسوقت اسکا محور (Pivot) 1750 اور اسکا مجموعی جھکاؤ اور ارتکاز (Bias) بھی Bearish ہے۔
دستبرداری
انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔