امریکی اسٹاکس میں کاروباری دن کا منفی اختتام ، Jolts Jobs Openings اور US Bonds Yields میں اضافہ
وال سٹریٹ کے سیشن میں گلوبل اسٹاکس کی کیپٹلائزیشن میں 3 فیصد کمی نوٹ کی گئی .
امریکی اسٹاکس میں کاروباری دن کا اختتام شدید مندی پر ہوا . Jolts Jobs Openings کے بعد 10 سالہ مدت کی US Bonds Yields میں ہونے والے اضافے اور ریکارڈ سطح پر آنے سے فروخت کا رجحان اختتامی سیشن تک جاری رہا.
US Jolts Jobs Opening Data امریکی اسٹاکس پر کیسے اثر انداز ہوا.؟
US Bureau of Labor Statistics کی طرف سے جاری کردہ ڈیٹا میں اگست 2023ء کے دوران U.S Labor Market میں جاری ہونیوالی نئی ملازمتوں کی تعداد 96 لاکھ 61 ہزار رہئ۔ معاشی ماہرین 88 لاکھ کانٹریکٹس کی پیشنگوئی کر رہے تھے۔ واضح رہے کہ جولائی میں یہ تعداد 88 لاکھ 20 ہزار رہی تھی۔ اس طرح ہائر کئے جانیوالے پروفیشنلز کی تعداد میں 5.8 فیصد اضافہ ہوا۔ جبکہ مارکیٹ توقعات 3.7 فیصد کی تھی۔
اپنے عہدوں سے استعفی دینے والوں کی شرح 3.6 فیصد رہی۔ بتاتے چلیں کہ جولائی کی ریڈنگ بھی اتنی ہی تھی۔ رپورٹ سے امریکی لیبر مارکیٹ پر Inflation اور Recession کے دباؤ میں کمی اور معاشی سرگرمیوں میں وسعت کی نشاندہی ہو رہی ہے۔ بتاتے چلیں کہ اسے شماریاتی بیورو کا لیبر سروے بھی کہا جاتا ہے اور اسکی اہمیت US Non Farm Payroll کے بعد تمام رپورٹس میں سب سے زیادہ ہے۔ جس سے انڈسٹری کی حقیقی صورتحال کا اندازہ لگایا جا سکتا ہے.
رپورٹ کے اعداد و شمار سے امریکی ڈالر نے خلاف توقع زبردست ایڈوانٹیج حاصل کیا . معاشی ماہرین لیبر مارکیٹ میں پشگویوں کے برعکس اس حد تک لچک کو افراط زر کے ردعمل سے تشبیہ دے رہے ہیں . یہی وجہ ہے کہ اسٹاکس کے سرمایہ کاروں نے محتاط طرزعمل اختیار کر لیا .
US Bonds Yields میں اضافے سے سرمائے کا انخلا .
معاشی ڈیٹا جاری ہونے سے امریکی ڈالر انڈکس میں زبردست تیزی ریکارڈ کی گئی . جبکہ 10 سالہ مدت کی US Bonds Yields ایک عشرے کی بلند ترین سطح 4.74 فیصد پر آ گیئیں . جس سے امریکی اسٹاکس کے سرمایہ کار انتہائی محتاط انداز اختیار کر گئے اور سرمائے کا انخلا ریکارڈ کیا گیا . وال سٹریٹ کے سیشن میں گلوبل اسٹاکس کی کیپٹلائزیشن میں 3 فیصد کمی نوٹ کی گئی .
مارکیٹ کی صورتحال.
Dow Jones Industrial Average میں دن کا اختتام منفی انداز میں ہوا . کمپوزٹ انڈیکس 430 پوائنٹس کی گراوٹ کے ساتھ 33002 پر اختتام پذیر ہوا . اسکی ٹریڈنگ رینج 32916 سے 33398 کے درمیان رہی. جبکہ مارکیٹ میں 29 کروڑ سے زاید شیئرز کا لیں دین ہوا .
دوسری طرف Nasdaq کے ٹیکنالوجی اسٹاکس میں اختتامی سیشنز کے دوران اتار چڑھاؤ کے بعد معاشی سرگرمیاں شدید مندی پر بند ہوئیں ۔ انڈیکس 248 پوائنٹس کمی کے ساتھ 13059 پر بند ہوا۔ اسکی کم ترین سطح 13008 جبکہ مارکیٹ کا مجموعی شیئر والیوم 89 کروڑ رہا.
S&P500 منفی رجحان کے ساتھ 58 پوائنٹس کی کمی سے 4229 پر بند ہوا۔۔
نیویارک اسٹاک ایکسچینج (NYSE) کے اختتامی سیشن میں فروخت کا زبردست رجحان نظر آیا۔ انڈیکس 186 پوائنٹس نیچے 15043 پر بند ہوا۔
دستبرداری
انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔