گولڈ کی قدر میں کمی، Bears نے کنٹرول سنبھال لیا۔

گذشتہ ہفتے کے دوران سونے (Gold) کی قدر میں آنیوالے اتار چڑھاؤ کے بعد آخرکار سنہری دھات Bearish موڈ میں آ گئی۔ جس سے اسکی Candle stick بھی ایک Shooting Star کا منظر بناتی ہوئی دکھائی دی۔

گولڈ کا بنیادی جائزہ۔

جمعرات کے دن تک دن ایسا لگ رہا تھا کہ گولڈ اپنی 6 ماہ کی کھوئی ہوئی قدر کو آخرکار بحال کرنے میں کامیاب ہو گیا ہے۔ لیکن جمعے کے دن امریکی ڈالر (USD) دوبارہ فارم میں واپس آیا اور اختتام ہفتہ تک دوبارہ جارحانہ موڈ اختیار کر گیا۔ یہ صورتحال اگست 2022ء سے ہی پیش آ رہی ہے جب گولڈ کی قیمت 19 سو ڈالرز فی اونس تھی ہر لیول پر یہ دو مزاحمتی حدوں کو عبور کرنے کے بعد اصلاح (Correction) کے عمل میں داخل ہو جاتا ہے اور اس طرح ایک محدود رینج میں ٹریڈ کرتا ہوا دکھائی دیے رہا ہے۔ موجودہ بیئرش مومینٹم بھی ایک سے ڈیڑھ ہفتے تک جاری رہ سکتا ہے جسکی بڑی وجہ یہ ہے کہ ایک تو اسی ہفتے کے دوران U.S Non Farm Payroll کے ڈیٹا کا اجراء ہونیوالا ہے۔ جس کے بعد اگلے مہینے CPI کے ریلیز ہونے تک ڈالر، کماڈٹیز اور اسٹاک کے ٹریڈنگ مومینٹم اور سمت کا تعین ہو جائے گا۔ لیکن گولڈ ایک محدود رینج میں ٹریڈ ہونے کے باعث مالیاتی نظام میں وہ کردار ادا نہیں کر پا رہا جسی کی ہر کساد بازاری (Recession) کے دور میں سنہری دھات سے توقع کی جاتی ہے۔ گزشتہ ایک ماہ کے دوران گولڈ 1720 ڈالرز سے 1785 کے درمیان ٹریڈ کرتا رہا ہے۔ اسکی بنیادی وجہ افراط زر (Inflation) کو کنٹرول کرنے کے لئے امریکی فیڈرل ریزرو (Federal Reserve) سمیت دنیا کے تمام اہم مرکزی بینکوں کی طرف سے بار بار شرح سود (Interest rate) کا بڑھایا جانا ہے۔ اسکے علاوہ جغرافیائی تنازعات کے باعث مسلسل تبدیل ہوتا ہوا بین الاقوامی منظر نامہ بھی رسد کے توازن کو غیر مستحکم کر رہا ہے۔

ٹیکنیکی تجزیہ

گولڈ گذشتہ چار روز میں Correction کے عمل سے گزرتے ہوئے Bearish مومینٹم اختیار کر گیا ہے۔ سنہری دھات کا 14 روزہ ریلیٹو اسٹرینتھ انڈیکس (RSI) اب بھی اپنے وسط میں موجود ہے جو کہ Sideways کا مومینٹم ظاہر کر رہا ہے۔ اب بھی اس کے انڈیکیٹرز 1740 کی سطح پر خریداری کا اشارہ کر رہے ہیں۔ لیکن 1762 سے نیچے آتے ہوئے ہی اس کا بیئرش جھکاؤ ظاہر ہو رہا ہے۔ تاہم کسی مثبت ٹریگر کے بغیر گولڈ ایک محدود رینج ہی رہے گا جو کہ ممکنہ طور پر 1740 سے 1765 تک ہو سکتی ہے۔ اگست 2022ء کے بعد سے اب تک یہ پہلی بار گذشتہ ہفتے کے دوران 1787 ڈالرز تک کی بلند ترین سطح تک جانے میں کامیاب ہوا۔ موجودہ سطح سے اوپر اس کی مزاحمتی حدیں (Resistance Levels) 1745, 1775 اور 1805 جبکہ اسکے سپورٹ لیولز 1720، 1695 اور 1665 ہیں۔ اسوقت اسکا محور (Pivot) 1740 اور اسکا مجموعی جھکاؤ اور ارتکاز (Bias) بھی Sideways ہے۔

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button