عالمی فاریکس مارکیٹس کا جائزہ۔
آج امریکی سیشنز (U.S Sessions ) کے اختتام پر یورو ( EUR ) امریکی ڈالر ( USD ) کے مقابلے میں 0.32 فیصد اضافے کے ساتھ 0.9915 پر آ گیا ہے۔ جبکہ امریکی مارکیٹس کے آغاز میں ہم نے دیکھا کہ امریکی معاشی رپورٹس کے اجراء سے پہلے یورو درجہ مسابقت (Parity Level ) سے اوپر 1.1016 کی نفسیاتی حد عبور کر گیا تھا۔ لیکن امریکی نجی شعبے کی مثبت Employment رپورٹ سامنے آنے کے بعد امریکی ڈالر کو مثبت ٹریگر ملا جس کی وجہ سے اس کے مقابلے میں یورو 0.9910 کی سطح تک گراوٹ کا شکار ہوا۔ تاہم اس سطح پر یورو کو Bulls کی مضبوط سپورٹ حاصل ہے۔ امیریکن سیشنز میں سوئس فرانک کے مقابلے میں امریکی ڈالر ( USD/CHF ) 0.2 فیصد کمی کے بعد 0.9811 کی سطح پر آ گیا ہے جبکہ کینیڈین ڈالر کے مقابلے میں بھی امریکی ڈالر (USD/CAD) 0.17. فیصد کمی کے بعد 1.3594 کے لیول پر ٹریڈ کر رہا ہے۔ اگر جاپانی ین کے مقابلے میں امریکی ڈالر (USD/JPY ) کا جائزہ لیں تو اگرچہ امریکی سیشنز میں ین 144 کی سپورٹ کو توڑتے ہوئے 145 سے اوپر چلا گیا تھا تاہم سڈنی سیشنز (Sydney Sessions ) اور پھر اس کے بعد ایشیائی سیشنز (Asian Sessions ) کے آغاز پر جاپانی ین کے مقابلے میں امریکی ڈالر میں فروخت کا رجحان دیکھنے میں آیا ہے جس کے بعد ڈالر 144 کی سطح پر آ گیا ہے۔ اس سطح پر جاپانی ین کو اچھی سپورٹ حاصل ہے
مشرق بعید ( Asia Pacific ) کی مارکیٹس میں جاپانی ین کے مقابلے میں یورو ( EUR/JPY ) آج گزشتہ روز کی سطح 143 پر ہی ٹریڈ کر رہا ہے۔ اس Key Level پر یورو کو ین کے خریداروں کی طرف سے شدید مزاحمت کا سامنا ہے۔ کیونکہ امریکی معاشی رپورٹس کے بعد یورو اور جاپانی ین دونوں کو ہی دباؤ کا سامنا ہے۔ نیوزی لینڈ ڈالر کے مقابلے میں آسٹریلین ڈالر ( NZD/AUD ) آج 1.13 کی سطح پر ٹریڈ کر رہا ہے گزشتہ روز نیوزی لینڈ کے مرکزی بینک ( Reserve Bank Of New Zealand ) کی طرف سے شرح سود (Interest Rate ) میں اضافے کے بعد نیوزی لینڈ ڈالر مختلف کرنسیز کے مقابلے میں قدرے مستحکم نظر آ رہا ہے۔ گزشتہ روز آسٹریلین ڈالر کیوی ڈالر کے مقابلے میں 1.14 تک اوپر دیکھا گیا تاہم اس کے بعد نیوزی لینڈ ڈالر کی Bullish Rally نے اپنے آسٹریلوی حریف کو دفاعی پوزیشن اختیار کرنے پر مجبور کر دیا۔ جبکہ امریکی ڈالر کے مقابلے میں نیوزی لینڈ ڈالر ( NZD/USD ) آج 0.006 فیصد مضبوط ہوا ہے۔ جس کے بعد کیوی ڈالر 0.579 پر مثبت سطح پر ٹریڈ کر رہا ہے۔
دستبرداری
انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔