فاریکس مارکیٹ: امریکی ڈالر کی قدر میں عالمی کرنسیز کے مقابلے میں کمی
آج عالمی فاریکس مارکیٹ میں تمام متحرک کرنسیز کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں کمی ریکارڈ کی جا رہی ہے۔ اسوقت جاپانی ین کے مقابلے میں امریکی ڈالر 135 کی سطح سے نیچے آ چکا ہے۔ برطانوی پاونڈ بھی 1.2018 کے لیول پر ٹریڈ کر رہا ہے۔امریکی ڈالر کے مقابلے میں سوئس فرانک 1.0105 کی نفسیاتی حد عبور کر گیا ہے۔ یہاں یہ بتاتے چلیں کہ سوئس فرانک نے 0.0105 کی نفسیاتی حد 3 ہفتوں کے بعد دوبارہ عبور کی ہے۔ ان دنوں یورو اور ڈالر دونوں ہی دباو میں ہیں اس لئے دونوں ہی ایک خاص رینج میں ٹریڈ کرتے ہوئے دکھائی دے رہے ہیں ۔ آسٹریلین ڈالر 0.6970 کی سطح پر ہے اور کسی بھی وقت 0.7000 کی حد عبور کر سکتی ہے۔ فاریکس مارکیٹ میں امریکی ڈالر کے مقابلے میں سب سے زیادہ تیزی نیوزی لینڈ ڈالر میں دیکھی گئی ہے جو کہ اسوقت 0.63 کی سطح پر ٹریڈ ہو رہا ہے اور اس کی ٹرینڈ لائن مسلسل اوپر کی طرف ہی بن رہی ہے۔
دستبرداری
انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔