فاریکس مارکیٹ میں برطانوی مرکزی بینک کی مداخلت کا جائزہ۔

آج ایک بار پھر امریکی ڈالر کے مقابلے میں برطانوی پاؤنڈ ( GBP/USD ) کے کریش ہونے کے بعد برطانوی مرکزی بینک (Bank of England ) نے لڑکھڑاتے ہوئے پاؤنڈ کو سہارا دینے کے لئے غیر معینہ مدت کے حکومتی بانڈز خریدنے کے ذریعے فاریکس مارکیٹ (Forex Market ) میں مداخلت کی ۔ آج سہ پہر کو Open Market Intervention کے ذریعے 5 بلیئن برطانوی پاؤنڈ بیچنے کے ہدف کا اعلان کیا گیا تاہم اب تک 1 بلیئن پاؤنڈ اکھٹے کئے جا سکے ہیں۔ یہ بھی پہلی بار دیکھنے میں آیا ہے کہ مدت کے تعین کے بغیر بانڈز کو خرید کر کرنسی کی طلب پیدا کرنے کی کوشش کی گئی ہے۔ مرکزی بینک کی طرف سے جاری کئے گئے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ Financial Market میں جتنا عرصہ یہ جمود برقرار رہے گا اتنا ہی ملکی معیشت کمزور ہو گی۔ تاہم مارکیٹ کے اوقات کار کے اختتام سے کچھ دیر قبل یہ آپریشن ختم کر دیا گیا۔
واضح رہ کہ نو منتخب برطانوی وزیراعظم محترمہ لز ٹرس کی حکومت کی طرف سے جاری کردہ عالمی اداروں سے قرض لے کر ٹیکسز میں چھوٹ کا منصوبہ سرمایہ کاروں کی اکثریت نے رد کر دیا ہے۔ لزٹرس انتظامیہ کے وزیر خزانہ کواسی وارٹنگ نے منصوبے کی جزوی ناکامی کا اعتراف کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہو سکتا ہے کہ اسکے کچھ مندرجات ( Clauses ) پر نظرثانی کرنی پڑے تاہم انہوں نے مستعفی ہونے کی افواہوں کی سختی سے تردید کرتے ہوئے کہا کہ جب تک انہیں وزیراعظم لز ٹرس کا اعتماد حاصل ہے وہ اپنے عہدے پر کام کرتے رہیں گے۔ یہاں یہ بھی بتاتے چلیں کہ آج بانڈز کی حاصلات 26 سالہ مدت کے لئے 5 فیصد جبکہ 30 سالہ مدت کے لئے یعنی 2051ء کی Maturity کے لئے 6 فیصد سے زائد رہا جو کہ برطانوی مالیاتی تاریخ میں پہلی بار حاصلات ( Gains ) اس حد تک پہنچی ہیں۔ شام کے وقت بانڈز کی خریداری کا عمل روکتے ہوئے بینک آف انگلینڈ نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا کہ ضرورت پڑنے پر مالیاتی استحکام اور مارکیٹس کی بحالی کے لئے یہ آپریشن دوبارہ بھی شروع کیا جا سکتا ہے۔ Barclays کے تجزیئے کے مطابق بانڈز کی خریداری میں غیر ملکی سرمایہ کاروں کو شامل کئے بغیر مطلوبہ اہداف حاصل نہیں کئے جس سکتے۔

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button