پاکستانی روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں مسلسل اضافہ جاری ۔ انٹر بینک میں 197 ، اوپن مارکیٹ میں ڈبل سنچری مکمل۔
لاہور( فاریکس مارکیٹ) ۔ملک میں چھائی سیاسی غیر یقینی کی صورتحال، درآمدی بل میں مسلسل اضافہ، بڑھتا ہوا افراط زر، زرمبادلہ کے ذخائر میں مسلسل کمی اور کسی بھی عالمی ادارے کی طرف سے امداد کا نہ ملنا وہ عوامل ہیں جن کی وجہ سے پاکستانی کرنسی اپنی قدر مسلسل کھو رہی ہے۔ اس وقت پاکستانی معیشت شدید معاشی بحران کی شکار ہے جس سے نکلنے کےلئے تیل کی قیمت پر سبسڈی سمیت کئی اہم ترین سخت معاشی فیصلوں کی ضرورت ہے۔ آج انٹربینک میں ڈالر 197 روپے اٹھارہ پیسے جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی ڈبل سینچری مکمل ہو گئی ہے اور اسوقت اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کہیں 200 اور کہیں 201 روپے تک پہنچ گیا ہے ۔
دستبرداری
انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔