کرپٹو کرنسیز کی قدر میں تیزی۔ بٹ کوائن 21 ہزار ڈالر کی حد عبور کر گیا۔

10 ستمبر 2022: کرپٹو کرنسیز کی قدر میں تیزی ریکارڈ کی گئی یے۔ عالمی مارکیٹس کے امیریکن سیشنز ( American Sessions ) کے کاروباری ہفتے کے اختتام پر بٹ کوائن ( Bit Coin ) 20 ہزار کے بعد 21 ہزار ڈالر فی کوائن کی نفسیاتی حد بھی عبور کر کے 21216 کی سطح پر بند ہوا ہے۔ ایتھیریم ( Ethereum ) نے بھی 1600 اور 17 سو ڈالر فی کوائن کی نفسیاتی حدیں عبور کر لی ہیں اور کاروباری ہفتے کے اختتام پر 1717 کی سطح بند ہوا ہے۔ لائٹ کوائن ( Lite Coin ) گزشتہ 24 گھنٹوں میں 8 ڈالر کے اضافے کے ساتھ 60 ڈالر کی حد عبور کرتے ہوئے 61 ڈالرز فی کوائن کی سطح حاصل کر لی یے۔ دیگر کرپٹو کرنسیز کی قدر میں بھی اضافہ ہوا ہے۔

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button