US Dollar دباؤ میں، Trump-Powell Clash کے بعد مارکیٹس میں بے یقینی
Investors Wary as US Dollar Faces Political Heat, Markets Watch Jerome Powell’s Next Move
بین الاقوامی Financial Markets میں اس ہفتے کا آغاز غیر متوقع موڑ کے ساتھ ہوا جب US Dollar نے پیر کو اپنے بڑے حریفوں کے خلاف نمایاں کمی درج کی۔ اس کے پیچھے بنیادی وجہ Trump-Powell Clash کا بڑھتا ہوا تناؤ ہے. جس نے سرمایہ کاروں کی نفسیات کو ہلا کر رکھ دیا ہے۔
اگرچہ منگل کو ابتدائی طور پر US Dollar نے کچھ استحکام دکھایا، لیکن مارکیٹس میں مسلسل بے یقینی ہے کیونکہ سرمایہ کار Federal Reserve کی پالیسی کے بارے میں نئی سمت دیکھنے کے منتظر ہیں۔
اس بارے میں امریکی نشریاتی ادارے Fox News کے مطابق، Representative Anna Paulina Luna نے سربراہ فیڈرل ریزرو Jerome Powell کے خلاف Department of Justice کو دو بار جھوٹ بولنے کے الزام میں فوجداری مقدمے کی درخواست دی ہے. جس نے سیاسی درجہ حرارت مزید بڑھا دیا ہے۔
اسی دوران امریکی سیکرٹری خزانہ سکاٹ بیسنٹ نے CNBC سے گفتگو میں Federal Reserve کی کارکردگی اور "مہنگائی کے بغیر ٹیرف کے خوف” کی بنیاد پر ادارے کے مکمل ریویو کی ضرورت پر زور دیا۔
موجودہ معاشی منظر نامہ US Dollar کے لیے چیلنجنگ ثابت ہو رہا ہے۔ سرمایہ کاروں کے لیے ضروری ہے کہ وہ محتاط رہتے ہوئے Trump-Powell Clash اور Federal Reserve کی پالیسی سمت پر گہری نظر رکھیں. تاکہ بدلتی مالیاتی صورتحال میں بہتر فیصلے کر سکیں۔
خلاصہ
• US Dollar نے پیر کو 0.6% سے زیادہ کمی دیکھی، پچھلے ہفتے کی گینز ختم کر دی۔
• Trump-Powell Clash کی وجہ سے سرمایہ کاروں میں بے یقینی اور خوف بڑھ گیا ہے۔
• Fed Chairman Jerome Powell اور Vice Chair Michelle Bowman امریکی ٹریڈنگ اوقات میں گفتگو کریں گے. لیکن Blackout Period کے باعث پالیسی پر تبصرہ متوقع نہیں۔
• EURUSD آج 1.1700 کے قریب مستحکم ہے جبکہ European Central Bank کی Bank Lending Survey کا انتظار ہے۔
• Reserve Bank of Australia کی جانب سے مزید Rate Cuts پر زور دیا گیا ہے، جس کے بعد AUDUSD میں کمی آئی۔
• USDJPY گزشتہ روز کی تیز کمی کے بعد 148.00 کی جانب بحالی کی کوشش کر رہا ہے۔
• GBPUSD نے سوموار کو US Dollar کی کمزوری سے فائدہ اٹھایا اور مستحکم ہوا۔
• Gold Price میں 1% سے زائد اضافہ دیکھنے میں آیا. لیکن $3,400 کے قریب پہنچنے کے بعد ہلکی تکنیکی کمی دیکھی جا رہی ہے۔
Federal Reserve اور US Markets کی اگلی سمت
منگل کو Richmond Fed Manufacturing Index جاری ہونے والا ہے جس سے مارکیٹس کو اگلے مالیاتی رجحانات کا اندازہ لگانے میں مدد ملے گی۔ اگرچہ متوقع طور پر چیئرمین فیڈرل ریزرو Jerome Powell گفتگو کریں گے. لیکن Blackout Period کی وجہ سے مالیاتی پالیسی پر کوئی نیا اشارہ ملنے کی امید کم ہے۔
یہی وجہ ہے کہ دوسری طرف، US Stock Index Futures پیر کی ملے جلے انداز کی کلوزنگ کے بعد منگل کو فلیٹ ٹریڈ کر رہے ہیں. جس سے سرمایہ کار محتاط رویہ اختیار کیے ہوئے ہیں۔
عالمی کرنسی مارکیٹ میں EURUSD, AUDUSD اور USDJPY کی کیفیت
EURUSD پیر کو نمایاں اضافے کے بعد 1.1700 کے قریب محدود دائرے میں ہے. جبکہ European Central Bank کی رپورٹ مارکیٹ کے لیے اہم ہو گی۔
AUDUSD میں پیر کو مثبت بندش کے بعد منگل کی صبح یورپی مارکیٹس میں 0.6500 کے قریب کمی آئی ہے. کیونکہ Reserve Bank of Australia نے مزید Rate Cuts کی طرف اشارہ دیا۔
USDJPY پیر کی تیزی سے کمی کے بعد 148.00 کی جانب بحالی کے موڈ میں ہے. جبکہ جاپان اور امریکہ کے درمیان تجارت پر مذاکرات جاری ہیں۔
Gold کی بلند پرواز
گزشتہ روز Gold نے 1% سے زیادہ اضافہ درج کیا، ایک ماہ کی بلند ترین سطح تک پہنچا، جس کے بعد تکنیکی فروخت کے دباؤ کی وجہ سے $3,380 کی سطح پر ہلکی کمی دیکھی جا رہی ہے۔
موجودہ Trump-Powell Clash کی وجہ سے US Dollar کی مستقبل کی سمت غیر یقینی ہے. اس لیے سرمایہ کاروں کے لیے ضروری ہے کہ وہ Federal Reserve کے آنے والے اشاروں اور US Markets کی حرکت پر گہری نظر رکھیں. تاکہ کسی بھی اچانک مالیاتی ہلچل سے بچا جا سکے۔
دستبرداری
انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔



