امریکہ کی نومبر 2022ء کی NFP. رپورٹ کی تفصیلات
امریکہ کی توقعات سے بہتر نان فارم پے رول رپورٹ جاری کر دی گئی ہے۔ امریکی لیبر ڈیپارٹمنٹ کی طرف سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق نومبر 2022ء کے دوران ملک میں 2 لاکھ 63 ہزار نئی ملازمتوں کا اضافہ ہوا ہے۔ جبکہ اس سے قبل 2 لاکھ نئی ملازمتوں کے اجراء کی پیشگوئی کی جا رہی تھی۔
تفصیل کے مطابق امریکہ میں بیروزگاری (Unemployment) کی شرح 3.7 فیصد ہو گئی ہے جبکہ اس سے قبل جاری کئے جانیوالے تخمینے کے مطابق بھی اتنی ہی سالانہ شرح متوقع تھی۔
لیبر مارکیٹ میں سرگرم شیمولیت کی شرح 62.1 فیصد رہی ہے۔ جبکہ اکتوبر 2022ء کی رپورٹ میں Active Participation کی تعداد اتنی ہی رہی تھی۔
رپورٹ کے مطابق فی گھنٹہ اجرت (Average Hourly Earning) میں 0.6 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ جبکہ 0.3 فیصد کی توقع تھی۔ یہاں یہ بھی بتاتے چلیں کہ فی گھنٹہ اوسط آمدنی کی سالانہ شرح 5.1 فیصد رہی ہے جبکہ اس سے قبل اسکے 4.6 فیصد رہنے کی توقع کی جا رہی تھی۔
رپورٹ کا ڈیٹا ظاہر کر رہا ہے کپ نجی شعبے کی ملازمتوں میں 2 لاکھ 21 ہزار کا اضافہ ہوا ہے جبکہ 1 لاکھ 90 ہزار نجی شعبے کی نئی ملازمتوں میں اضافے کی توقع کی جا رہی تھی۔
صنعتی شعبے کی ملازمتوں میں گزشتہ ماہ کے دوران 14 ہزار کا اضافہ ہوا ہے۔ جبکہ اس سے قبل 20 ہزار کے اضافے کی پیشگوئی کی جا رہی تھی۔
تفصیلات کے مطابق. اعداد و شمار کے مطابق امریکی لیبر مارکیٹ میں اگرچہ نئی ملازمتوں کا اجراء افراط زر (Inflation) میں کمی اور معیشت میں بہتری کی علامت ہے تاہم رواں سال کے دوران یہ مازمتوں کے اجراء کی کم ترین تعداد ہے۔ تاہم یہ رپورٹ توقعات سے زیادہ مثبت ہے اور اس کے اثرات امریکی اور عالمی معاشی اعشاریوں پر مرتب ہونے کی توقع ہے۔ اسٹاکس اور گولڈ کی قدر و طلب میں اضافہ متوقع ہے جبکہ امریکی ڈالر انڈیکس (DXY) میں کمی واقع ہو سکتی ہے۔
دستبرداری
انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔