European Stocks میں French Political Crisis کے بعد محدود رینج.
The end of Barnier’s premiership and government just sets a new period of political turbulence

European Stocks میں آج دن کے آغاز پر ملا جلا رجحان دیکھا گیا. کیونکہ French Political Crisis نے سرمایہ کاروں کے اعتماد کو متاثر کیا ہے۔ فرانسیسی وزیراعظم Michel Barnier کی حکومت کے خلاف پارلیمنٹ میں No Confidence Motion کامیاب ہونے کے بعد سرمایہ کار محتاط ہیں. جس کے نتیجے میں European Markets میں غیر یقینی صورتحال دیکھی جا رہی ہے۔
French Political Crisis: گزشتہ روز کیا ہوا؟
بدھ کی رات کو وزیراعظم Michel Barnier کی حکومت کے خاتمے کو فرانس میں کئی مہینوں سے جاری سیاسی ہلچل کا نقطہ عروج سمجھا جا رہا ہے۔ انتہائی بائیں بازو کی کی جماعت New Popular Front (NFP) اور Far-Right National Rally (RN) جیسی متضاد سیاسی جماعتوں نے اتحاد کرتے ہوئے وزیراعظم کے خلاف تحریک عدم اعتماد کامیاب بنائی۔
331 قانون سازوں نے National Assembly میں No Confidence Vote کے حق میں ووٹ دیا. جو درکار 288 ووٹوں سے کہیں زیادہ تھے۔ یہ 1962 کے بعد پہلی بار ہے کہ کسی فرانسیسی حکومت کو تحریک عدم اعتماد کے ذریعے برطرف کیا گیا ہے۔
وزیراعظم کا استعفیٰ اور نئے بحران کا آغاز
وزیراعظم Michel Barnier نے جمعرات کی صبح صدر Emmanuel Macron کو استعفیٰ پیش کر دیا۔ تجزیہ کاروں کے مطابق، یہ صرف حکومت کے خاتمے تک محدود نہیں ہے. بلکہ عالمی منظرنامے میں ایک نئے French Political Crisis کا آغاز ہے۔
صدر Macron اب شدید دباؤ میں ہیں کہ وہ جلد از جلد نئے وزیراعظم کا تقرر کریں. خاص طور پر ہفتے کو Notre Dame Cathedral کی دوبارہ افتتاحی تقریب میں اہم عالمی شخصیات کی موجودگی کے پیش نظر۔
فرانس میں بجٹ 2025 کی منظوری نہ ہونے اور سیاسی عدم استحکام کی وجہ سے سرمایہ کار غیر یقینی صورتحال کا شکار ہیں۔ Leftist Party کی سربراہ Le Pen کی جانب سے European Union کے ساتھ Brexit Deal جیسا معاہدہ کرنے کی خواہش نے مزید خدشات کو جنم دیا ہے۔
French Political Crisis کے اثرات Eurozone بالخصوص European Stocks میں محسوس کیے جا رہے ہیں۔ سرمایہ کاروں کی احتیاط کے باعث European Stocks میں Mixed Trends دیکھے جا رہے ہیں. اور مارکیٹ میں کچھ شعبوں نے معمولی اضافے کا مظاہرہ کیا جبکہ دیگر دباؤ کا شکار ہیں۔
European Stocks کی صورتحال.
آج کاروباری دن کے آغاز پر CAC40 میں ملا جلا رجحان دیکھا جا رہا ہے . Paris Stock Exchange میں ٹریڈنگ والیوم انتہائی کم ہے اور سرمایہ کاروں کی اکثریت سائیڈ لائن ہونے کو ترجیح دے رہی ہے.

دوسری طرف European Union کی سب سے بڑی معیشت Germany پر بھی فرانس کا سیاسی بحران منفی اثرات مرتب کر رہا ہے. بینچ مارک انڈیکس Dax30 میں بھی معاشی سرگرمیاں محدود رینج اپنائے ہوئے ہیں.

French Political Crisis کے اثرات FTSE100 کے علاوہ Swiss Market Index اور FTSEMIB پر بھی مرتب ہوئے ہیں. جہاں زیادہ تر سرمایہ کار نئی پوزیشنز خریدنے سے گریز کر رہے ہیں اور انڈیکس محدود رینج اپنائے ہوئے ہیں.
دستبرداری
انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔