امریکی اسٹاکس: Dow Jones میں تیزی، دیگر امریکی مارکیٹس میں ملا جلا رجحان۔

آج امریکی مارکیٹس ( U.S Markets ) میں کاروبار کے دوران ملا جلا رجحان دیکھنے میں دیکھنے میں آ رہا ہے. جس کی وجہ رواں ہفتے کے دوران امریکی کنزیومر پرائس انڈیکس (CPI) رپورٹ کے اجراء کا انتظار ہے جس کی وجہ سے زیادہ تر سرمایہ کار سائیڈ لائن نظر آ رہے ہیں۔ جبکہ دوسری بڑی وجہ چینی مارکیٹس کی سست روی کی وجہ سے عدم استحکام رسد ہے۔ آج Dow Jones میں دیگر امریکی مارکیٹس کی نسبت تیزی کا رجحان ہے انڈیکس 203 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 32607 کی سطح پر ٹریڈ کر رہا ہے۔ آج انڈیکس میں ٹریڈنگ کا آغاز 32454 سے ہوا۔ بلند ترین سطح 32656 اور کم ترین لیول 32424 رہا۔ اب تک مارکیٹ میں 13 کروڑ 90 لاکھ شیرز کا لین دین ہو چکا ہے۔

آج Nasdaq میں ملا جلا رجحان دیکھنے میں آ رہا ہے۔ انڈیکس 13 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ 10462 پر آ گیا ہے۔ S&P500 بھی سست روی کا شکار دکھائی دے رہا ہے۔ اور محض 7 ہوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 3777 پر ٹریڈ کر رہا ہے۔ نیویارک اسٹاک ایکسچینج (NYSE ) بھی انتہائی سست روی کی شکار دکھائی دے رہی ہے اور انڈیکس 37 پوائنٹس کی تیزی کے ساتھ 14740 پر ٹریڈ کر رہا ہے۔ دوسری طرف Russel2000 بھی اپنے کل کے اختتامیے (Closing) سے محض 1 ہوائنٹ کی کمی کے ساتھ 1798 کے لیول پر ٹریڈ کر رہا ہے۔

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button