11 اگست 2022 ء کا اقتصادی کیلنڈر کیا بتا رہا ہے ؟

      آج 11 اگست 2022 ء ہے اور عالمی مارکیٹس میں مندرجہ زیل واقعات شیڈولڈ ہیں۔ آج دن کی ابتداء میں ریزرو بینک آف آسٹریلیا اگست Economic Calendar کا کنزیومر انفلیشن تخمینہ جاری کرے گا جبکہ صبح سات بجے ترکی کا مرکزی بینک کرنٹ اکاآج 11 اگست 2022 ء ہے اور عالمی مارکیٹس میں مندرجہ زیل واقعات شیڈولڈ ہیں۔ آج دن کی ابتداء میں ریزرو بینک آف آسٹریلیا اگست کا کنزیومر انفلیشن تخمینہ جاری کرے گا جبکہ صبح سات بجے ترکی کا مرکزی بینک کرنٹ اکاآج 11 اگست 2022 ء ہے اور عالمی مارکیٹس میں مندرجہ زیل واقعات شیڈولڈ ہیں۔ آج دن کی ابتداء میں ریزرو بینک آف آسٹریلیا اگست کا کنزیومر انفلیشن تخمینہ جاری کرے گا جبکہ صبح سات بجے ترکی کا مرکزی بینک کرنٹ اکاؤنٹ کی تفصیلات جاری کرے گا۔

عالمی معیاری وقت صبح 8.00 بجے عالمی ادارہ برائے توانائی خام تیل کی عالمی مارکیٹ کی رپورٹ جاری کرے گا۔ یہ رپورٹ فرانس سے جاری کی جائے گی۔ 9.30 بجے عالمی معیاری وقت کے مطابق جنوبی افریقہ کا مرکزی بینک مائننگ رپورٹ جبکہ اسی وقت جنوبی افریقہ کا مرکزی بینک ہی عالمی کماڈٹیز مارکیٹ کے لئے اہم ترین گولڈ مائننگ اینڈ پروڈکشن رپورٹ جاری کرے گا ۔ یہاں یہ بتاتی چلوں کے جنوبی افریقہ دنیا میں سونا پیدا کرنیوالے بڑے ممالک میں سے ایک ہے۔ عالمی معیاری وقت کے مطابق دوپہر 12.30 بجے امریکی حکومت کو بیروزگاری کے لئے کئے گئے کلیمز کے اعداد و شمار جاری کئے جائیں گے۔ 2.30 بجے امریکی  Urdu Marketsقدرتی گیس کے استعمال کے اعداد و شمار جاری ہوں گے۔

شام 5 بجے عالمی معیاری وقت کے مطابق 30 سالہ مدت کے امریکی ڈالر سرمایہ کاری سرٹیفیکیٹس بزریعہ آن لائن نیلامی فروخت کے لئے مقامی اور بین الاقوامی سرمایہ کاروں کو پیش کئے جائیں گے۔ Economic Calendar 11 اگست کے دن کا آخری اور اہم ایونٹ عالمی معیاری وقت کے مطابق رات 11.30 بجے سعودی عرب سے اوپیک کی ماہانہ رپورٹ جاری کی جائے گی جو کہ زرائع توانائی کی رسد کے موجودہ اتار چڑھاؤ کے باعث انتہائی اہمیت کی حامل ہے۔

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button