امریکی لیبر رپورٹ کا تجزیہ

امریکی لیبر رپورٹ جاری کر دی گئی ہے۔ جاری کئے گئے اعداد و شمار کے مطابق اگست 2022 ء میں نان فارم ملازمین کی تعداد میں 3 لاکھ 15 ہزار کا اضافہ ہوا۔ جبکہ اس سے پہلے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق 3 لاکھ ملازمین کا اضافہ متوقع تھا۔ جبکہ اگر اس کا تقابلہ گذشتہ ماہ یعنی جولائی کے ڈیٹا کے ساتھ کیا جائے تو جولائی 2022 ء میں نان فارم ملازمین کی تعداد میں 5 لاکھ 28 ہزار ملازمین کا ریکارڈ اضافہ ہوا تھا۔ جبکہ اس میں دو بار نظر ثانی کی گئی تھی جس کے بعد تعداد 5 لاکھ 26 ہزار ہو گئی تھی کیونکہ 2 ہزار ملازمین کے کنٹریکٹ کینسل کر دی گئی۔ اس لحاظ سے یہ رپورٹ پہلے سے جاری کردہ تخمینے کے مقابلے میں زیادہ مثبت ہے۔ تاہم اگر ہم بیروزگاری کی شرح کا جائزہ لیں تو گزشتہ ماہ یعنی اگست 2022 ء میں بیروزگاری میں 3.7 فیصد اضافہ دیکھنے میں آیا جو کہ متوقع طور پر 3.5 فیصد متوقع تھا ۔ یہ بلاشبہ اس رپورٹ کا ایک منفی پہلو ہے۔ ۔ پرائیویٹ ملازمین کی تعداد میں تین لاکھ 8 ہزار ملازمین کا اضافہ ہوا ہے جن کے تین لاکھ تک رہنے کی توقع تھی۔
صنعتی پیداواری شعبے کے ملازمین کی تعداد میں 22 ہزار کنٹریکٹس کا اضافہ ہوا ہے جبکہ 20 ہزار کی تعداد کی پیشگوئی کی جا رہی تھی۔ ملازمین کی فی گھنٹہ اجرت میں 5.2 فیصد اضافہ ہوا ہے جس کی پانچ فیصد توقع تھی۔ مجموعی طور پر یہ رپورٹ پیشگوئیوں سے زیادہ مثبت یے جس کے ڈالر انڈیکس اور فائنانشل انڈیکیٹرز پر بھی مثبت اثرات مرتب ہونے کی توقع ہے۔

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button