آسٹریلین ایمپلائمنٹ رپورٹ جاری کر دی گئی

میلبورن( نیوز رپورٹ)۔ ریزرو بینک آف آسٹریلیا نے جولائی کا ایمپلائمنٹ ڈیٹا جاری کر دیا ہے جس کے مطابق جولائی 2022 ء میں آسٹریلین لیبر مارکیٹ میں 40900 ملازمتوں کی کمی واقع ہوئی ہے جبکہ 25000 ملازمتوں کے اضافے کی توقع کی جا رہی تھی ۔ لیکن جز وقتی ملازمتوں میں اضافہ ہوا ہے اور بیروزگاری کے اعداد و شمار 3.4 فیصد پر آ گئے ہیں جبکہ اس سے قبل جاری کئے جانیوالے تخمینے کے مطابق بیروزگاری کی متوقع شرح 3.5 فیصد رہنے کا تخمینہ جاری کیا گیا تھا۔ جاری کردہ رپورٹ میں اگرچہ کل وقتی ملازمتوں میں کمی واقع ہوئی ہے لیکن جز وقتی ملازمتوں میں اضافہ ہونے سے بیروزگاری کی شرح میں کمی سے لیبر مارکیٹ پر دباؤ میں کمی واقع یوئی ہے۔ اس لحاظ سے معاشی ماہرین کے مطابق جاری کردہ اعداد و شمار کو معیشت کے لئے مثبت قرار دیا جا رہا ہے۔

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button