اگست 2022ء کے پہلے ہفتے کے اقتصادی کیلنڈر کا جائزہ۔

اگست 2022 ء کے پہلے ہفتے کے دوران گزشتہ مالی سال کی سالانہ اور جولائی کی ماہانہ رپورٹس جاری کی جائیں گی۔ سوموار یکم اگست کو روس کا مرکزی بینک مانیٹری پالیسی رپورٹ جاری کرے گا جو کہ پابندیوں کے نفاذ کے بعد دنیا بھر کے لئے  دلچسپی کا باعث ہے کیونکہ اس رپورٹ سے یوکرائن جنگ اور مغربی پابندیوں کے روسی معیشت پر اثرات واضح ہوں گے۔ اسی دن برطانوی، امریکی اور آسٹریلین مینوفیکچرنگ پی۔ایم۔آئی رپورٹس جاری کی جائیں گی۔ جبکہ یورپی سیشنز کے دوران جرمنی کی ریٹیل سیلز رپورٹ جاری کی جائے گی۔  2 اگست یعنی منگل کے روز آسٹریلین سیشنز میں ریزرو بینک آف آسٹریلیا کی طرف سے معاشی اور مانیٹری پالیسی کی رپورٹس جاری کی جائیں گی۔ اسکے علاوہ ریزرو بینک آف نیوزی لینڈ ایمپلائمنٹ ڈیٹا جاری کرے گا۔ 3 اگست یعنی بدھ کے روز سوئس سی۔پی۔آئی رپورٹ جاری ہ گی۔ 4 اگست یعنی بروز جمعرات جرمن انڈسٹریل رپورٹ کے علاوہ آسٹریلین اور کینیڈین ٹریڈ بیلینس ڈیٹا جاری کئے جائیں گے۔ جبکہ 5 اگست، جمعہ کے روز امریکی کینیڈین لیبر مارکیٹ رپورٹس جاری ہوں گی اور کنزیومر پرائس انڈیکس کے بعد لیبر مارکیٹ ڈیٹا ڈالر انڈیکس کے لئے اہم ترین رپورٹس میں سے ایک ہے۔

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button