آج کے نمایاں پاکستانی اسٹاکس

آج مارکیٹ کے آغاز سے ٹی۔پی۔ایل پراپرٹیز ( TPLP ) میں اچھا Share volume نظر آ رہا ہے۔ پراپرٹی سیکٹر کی اس کمپنی کے 67 لاکھ شیئرز کا لین دین ہو چکا ہے ۔ ٹی۔پی۔ایل پراپرٹیز کی فی شیئر قدر ( Sharevalue ) 61 پیسے کے اضافے کے ساتھ 20 روپے 22 پیسے فی شیئر ہو گئی ہے۔ دوسری طرف TRG کے اگرچہ 47 لاکھ شیئرز کا کاروبار ہو چکا ہے تاہم مسلسل پانچ Uppercap کرنے کے بعد ٹیکنالوجی سیکٹر کے اس اسٹاک میں آج منفی رجحان ہے۔ اب تک اسکے شیئر کی قدر 2 روپے 9 پیسے کمی کے بعد 116 روپے 25 پیسے کی سطح پر آ گئی ہے۔ سنرجیکو پاکستان لیمیٹڈ ( CNERGY ) 34 لاکھ شیئرز کا بزنس سمیٹ چکی ہے اور اسکی فی شیئر قدر 5 پیسے کے اضافے کے ساتھ 5 روپے 6 پیسے ہو گئی ہے۔ غنی گیس لیمیٹڈ ( GGL ) میں اب تک 23 لاکھ شیئرز کے سودے طے پا چکے ہیں۔ اور اسکی فی شیئر قدر 50 پیسے اضافے کے ساتھ 16 روپے 50 پیسے ہو گئی ہے۔
پاکستان ریفائنری لیمیٹڈ ( PRL ) کے اسوقت تک 14 لاکھ شیئرز کی ٹریڈ ہو چکی ہے جبکہ اسکی قدر 5 پیسے اضافے کے ساتھ 17 روپے 29 پیسے گی شیئر تک پہنچ گئی ہے۔ پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز کارپوریشن ( PIAA ) میں 8 لاکھ 95 ہزار شیئرز کا کاروبار ہو چکا ہے۔ اور فی شیئر قدر 17 پیسے اضافے کے ساتھ 4 روپے 34 پیسے کی سطح پر آ گئی ہے۔ اگر سیکٹرز کی کارکردگی کا جائزہ لیں تو اب تک پراپرٹی سیکٹر ہی قابل زکر سرمایہ کاری کا حجم حاصل کر پایا ہے۔

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button