پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں نئے کاروباری ہفتے کے آغاز پر تیزی کا رجحان۔

آج پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں نئے کاروباری ہفتے کے آغاز پر تیزی کا رجحان دیکھا جا رہا ہے۔ پاکستانی روپے کی قدر میں استحکام کے نتیجے میں تمام معاشی اعشاریوں (Financial Indicators ) پر مثبت اثرات مرتب ہوئے ہیں۔ اس کے علاوہ عالمی بینک (World Bank ) کی طرف سے سیلاب سے متاثرہ علاقوں کی بحالی کی مد میں 2 بلیئن ڈالرز کی امداد کا اعلان بھی مارکیٹ کے لئے ایک مثبت ٹریگر ہے۔ آج KSE100 انڈیکس 346 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 42431 کے لیول پر مثبت رجحان کے ساتھ ٹریڈ کر رہا ہے۔ دوسری طرف KSE30 آج 161 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 16 ہزار کی انتہائی اہم نفسیاتی حد کو 2 ماہ کے بعد عبور کر کر 16018 کی سطح پر آ گیا ہے۔

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button