امریکی اسٹاکس میں ملا جلا اختتام ، US Bonds Yields میں تیزی.

10 سالہ مدت کی ییلڈز 2013ء کے بعد بلند ترین سطح پر آ گئیں۔

امریکی اسٹاکس میں کاروباری دن کا اختتام ملے جلے رجحان پر ہوا۔ US Bonds Yields میں تیزی سے ریکوری مومینٹم میں کمی دیکھی گئی۔

امریکی اسٹاکس میں بحالی کی کمزور کوششیں۔

ابتدائی سیشن میں کسی حد تک مثبت آغاز کرنے کے بعد مارکیٹس ٹریڈنگ والیوم کم ہونے کے باعث اتار چڑھاؤ کی شکار ہیں۔ فیڈرل ریزرو کے بیانات اور US Shut Down کے خطرات آج بھی مارکیٹ موڈ کو کنٹرول کرتے ہوئے دکھائی دیئے۔

فیڈرل ریزرو  کے پالیسی ساز رکن نیل کاشکاری نے گذشتہ روز ایک انٹرویو میں کہا کہ افراط زر (Inflation) کنٹرول ہونے تک Rate Hike Program بند نہیں کیا جائے گا۔ ان کے اس بیان سے اسٹاکس اور کماڈٹیز ایک مرتبہ پھر رسک اثاثوں کی حثیت اختیار کر گئے۔

واضح رہے کہ فیڈرل ریزرو اوپن مارکیٹ کمیٹی (FOMC) اپنے اجلاس میں Policy Rates بغیر کسی تبدیلی کے موجودہ سطح پر محدود کرنے کا اعلان کر چکی ہے۔ جبکہ یورپی سینٹرل بینک اور RBA شرح سود بڑھانے کے اس پروگرام کو بند کرنے کا اعلان کر چکے ہیں۔ متضاد بیانات سے مارکیٹ پلیئرز کنفیوژن کے شکار ہوئے ہیں۔

US Shut Down سے عالمی کساد بازاری کے خدشات.

عالمی مارکیٹس میں US Shut Down کے خطرے سے مارکیٹ پلیئرز سائیڈ لائن نظر آ رہے ہیں۔ امریکہ میں ایک مرتبہ پھر قرض کی حد ختم ہونے پر حکومت کے ڈیفالٹ کا خطرہ پیدا ہو گیا ہے۔ گذشتہ سال کے دوران عارضی طور اس مسئلے کو سینیٹ کی کمیٹی نے خصوصی فنڈنگ کے ذریعے حل کیا تھا۔

تاہم اس بار یہ معاملہ اس حد تک سنگین شکل اختیار کر گیا ہے کہ یکم اکتوبر کو تمام امریکی محکمے بند ہونے کا امکان ہے۔ یہی وجہ ہے کہ رسک فیکٹر کو بھانپتے ہوئے سرمایہ کار انتہائی محتاط انداز اختیار کر گئے ہیں۔ آج امریکی ڈالر انڈیکس 10 ماہ کی بلند ترین سطح 106.48 پر دیکھا گیا۔ جبکہ امریکی ڈالر کے مقابلے میں اسٹاکس اور ٹریڈنگ اثاثے محدود رینج میں مندی کے ساتھ ٹریڈ کر رہے ہیں۔

ادھر امریکی ڈالر کے ساتھ منسلک 10 سالہ مدت کی Bonds Yields میں اتار چڑھاؤ بھی جاری ہے۔ جس کے بعد یہ 4.67 فیصد کی دس سالہ بلند ترین سطح پر آ گئی ۔ تاہم امریکی سیشنز کے دوران ان میں کمی واقع ہوئی لیکن کم والیوم کے باعث اسکا ایڈوانٹیج حاصل نہیں ہو سکا۔ عالمی کساد بازاری (Recession) کی افواہیں مارکیٹس سے سرمائے کے انخلاء کا باعث بن رہی ہیں۔

مارکیٹس کی صورتحال۔

Dow Jones Industrial Average میں ملے جلے رجحان کے ساتھ اتار چڑھاؤ جاری رہا۔ Composite Index اختتامی سیشن میں 68 پوائنٹس کمی کے ساتھ 33550 پر آ گیا۔ اسکی کم ترین سطح 33306 رہی جبکہ مارکیٹ میں 30 کروڑ شیئرز کا لین دین ہوا۔

امریکی اسٹاکس میں ملا جلا اختتام ، US Bonds Yields میں تیزی.

Nasdaq500 میں کاروباری سرگرمیاں 29 پوائنٹس کی تیزی سے 13092 پر اختتام پذیر ہوئیں۔ دن کے آغاز پر منفی رجحان دکھائی دیا تاہم اختتامی سیشن میں ہونے والی خریداری سے مجموعی منظرنامہ مثبت رہا۔

امریکی اسٹاکس میں ملا جلا اختتام ، US Bonds Yields میں تیزی.

S&P500 میں بھی صورتحال دیگر امریکی مارکیٹس کی طرح ہی رہی ۔ انڈیکس 1 پوائنٹس کی معمولی تیزی سے 4274 پر بند ہوا۔

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button