US Stocks میں دن کا مثبت اختتام ، Geopolitical Tensions کی وجہ سے Bonds Yields میں کمی

US President to authorize military action in the Middle East after attacks in Jordan

US Stocks میں دن کا اختتام مثبت انداز میں ہوا ہے . Geopolitical Tensions کی وجہ سے Bonds Yields میں کمی واقع ہوئی ہے ، جس کا بھرپور ایڈوانٹیج Equities نے حاصل کیا . گزشتہ روز Jordan میں US Base پر Drone Attacks کے بعد صدر جو بائڈن آج کسی بھی وقت Military Action کے لئے احکامات جاری کر سکتے ہیں . یہی وہ محرک ہے جو کہ 10 سالہ مدت کی Bonds Yields میں کمی کا باعث بن رہا ہے . 

Middle East War کے US Stocks پر اثرات.

Sky News کے مطابق بائڈن انتظامیہ پر Yemen اور Iran میں ایرانی حمایت یافتہ Houthi Rebels کے خلاف فیصلہ کن کاروائی کے لئے دباؤ میں اضافہ ہوا ہے . جس کے بعد امریکی صدر آج کسی بھی وقت Military Action کے لئے احکامات جاری کر سکتے ہیں.

White House نے گزشتہ روز تصدیق کی تھی کہ ایرانی حمایت یافتہ Yemen کے Houthi Rebels کی جانب سے Syria Jorden Border کے قریب US Military Base پر Drone Attack کیا گیا . جس میں اطلاعات کے مطابق 5 امریکی اہلکار ہلاک اور 60 زخمی ہوئے ہیں .

عالمی خبر رساں ادارے Reuters نے دعوی کیا تھا کہ امریکی اڈے پر بڑے پیمانے پر تباہی ہوئی ہے  . عالمی سرمایہ کار انتہائی محتاط انداز اپنائے ہوئے ہیں . جس سے پیدا ہونے والی Global Supply Disruption وسعت اختیار کر گئی ہے . اسی وجہ سے سرمایہ کار محتاط انداز اپنائے ہوئے ہیں اور US Dollar Index میں گراوٹ ہوئی ہے . تاہم اسکا ایڈوانٹیج Global Stocks کو حاصل ہوا.

اپنے قارئین کو بتاتے چلیں کہ 7 اکتوبر کو Israel پر فلسطینی تنظیم Hamas کے حملے میں 13 سو افراد کی ہلاکت اور 3 سو کو یرغمال بنائے جانے کے بعد Israeli Defense Forces کی کاروائیوں میں اب تک 26 ہزار افراد جان بحق اور 70 ہزار افراد زخمی ہو چکے ہیں . جن میں 6 ہزار بچے بھی شامل ہیں . امریکہ ان آپریشن کیلئے صیہونی ریاست کو مکمل سپورٹ کر رہا ہے . جس پر عالمی سطح پر شدید تنقید کی جا رہے ہے . جبکہ South Africa کی درخواست پر International Court of Justice نے Genocide کا مقدمہ چلانے کا اعلان کر دیا ہے .

اس صورتحال میں گزشتہ ایک ماہ سے Yemeni Rebels خطے میں Bab Almandab Strait سے گزارنے والے تمام تجارتی جہازوں پر حملے کر رہے ہیں .جس سے ایک نیا Global Financial Crisis جنم  لے رہا ہے .

مارکیٹ کی صورتحال.

Dow Jones Industrial Average میں دن کا اختتام مثبت انداز میں ہوا .  انڈیکس 224 پوائنٹس اضافے  سے 38333 پر بند ہوا . اسکی ٹریڈنگ رینج 38061 سے 38343 کے درمیان رہی. جبکہ مارکیٹ میں31 کروڑ 49 لاکھ شیئرز کا لیں دین ہوا.

US Stocks میں دن کا مثبت اختتام ، Geopolitical Tensions کی وجہ سے Bonds Yields میں کمی
Dow Jones Composite Index

Nasdaq Composite میں بھی متاثر کن ٹریڈنگ والیوم ریکارڈ کیا گیا .معاشی سرگرمیاں172 پوائنٹس اضافے  کے ساتھ  145628 پر بند ہوئیں  ۔ اسکی کم ترین سطح 14449  جبکہ مارکیٹ کا مجموعی شیئر والیوم 96 کروڑ 14  لاکھ رہا. دن کے وسطی سیشن میں فروخت کا دباؤ رہا تاہم آخری آدھے گھنٹے کے دوران ہونیوالی خرید داری مجموعی منظرنامہ مثبت ہو گیا.

Nasdaq Composite
Nasdaq Composite

.

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button