PSX میں فروخت کا دباؤ، KSE100 میں ہزار پوائنٹس کی گراوٹ، Global Trade War کی گونج

Global Trade Uncertainty, Trump’s Tariff Threats Shake Investor Confidence At PSX

PSX میں آج صبح فروخت کے دباؤ  نے مارکیٹ کا موڈ بدل دیا، جب کہ KSE100 انڈیکس تقریباً 1,000 پوائنٹس کھو بیٹھا۔ یہ گراوٹ ایسے وقت میں آئی جب Global Trade War کی شدت میں اضافہ ہوا اور امریکی صدر ٹرمپ نے Rare Earth Minerals پر مزید ٹیرف لگانے کی دھمکی دی۔

ان غیر یقینی حالات نے سرمایہ کاروں کے اعتماد کو ہلا کر رکھ دیا اور PSX پر Oil and Gas Exploration Companies، Commercial Banks اور Refinery سیکٹرز میں فروخت کا رجحان دیکھا گیا۔

خلاصہ

  • KSE100 انڈیکس میں 984 پوائنٹس یا 0.74% کی کمی ریکارڈ ہوئی.

  • PSX پر Selling Pressure نے کل کی معمولی بہتری کے بعد مارکیٹ کا موڈ بدلا.

  • ARL, NRL, MARI, OGDC, PPL, POL, MCB, MEBL اور UBL سمیت اہم اسٹاکس مندی میں ٹریڈ ہوئے.

  • عالمی سطح پر US Dollar دو ہفتے کی بلند ترین سطح کے قریب ٹریڈ ہوا.

  • Global Trade War میں امریکی صدر ٹرمپ نے دھاتوں پر 50% ٹیرف کی دھمکی دے دی.

  • Semiconductors اور Pharmaceuticals پر بھی ٹیرف لگانے کا عندیہ.

  • ایشیائی مارکیٹس میں ملا جلا رجحان، Japan اور South Korea کے لیے اگست کی ڈیڈلائن کے خدشات برقرار.

  • Nikkei, Australia Stock Index, Hang Seng میں کمی جبکہ China Blue Chips اور KOSPI میں معمولی بہتری.

  • US S&P 500 Futures میں بھی 0.1% کی کمی دیکھی گئی.

عالمی غیر یقینی صورتحال اور Global Trade War کے اثرات

امریکی صدر کی جانب سے Global Trade War کے تحت مزید ٹیرف کی دھمکی نے نہ صرف Wall Street پر دباؤ بڑھایا. بلکہ PSX میں بھی سرمایہ کاروں کو محتاط بنا دیا۔

گزشتہ روز Copper کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچی جبکہ US Dollar نے مزید طاقت پکڑ لی۔ اس تناظر میں ایشیائی مارکیٹس میں ملا جلا رجحان سامنے آیا. جہاں کچھ مارکیٹس نے قدرے بہتری دیکھی. مگر مجموعی طور پر بے یقینی کا ماحول غالب رہا۔

PSX پر فروخت کے دباؤ کی وجوہات

PSX پر فروخت کے دباؤ کی بنیادی وجہ عالمی غیر یقینی صورتحال کے ساتھ ساتھ مقامی سرمایہ کاروں کی جانب سے منافع کی بکنگ اور عالمی مارکیٹس کی مندی رہی۔ Oil And Gas Exploration Companies اور Commercial Banks میں فروخت کے دباؤ نے KSE100 کو مزید نیچے دھکیل دیا۔ اس کے علاوہ، Global Trade War میں بڑھتی ہوئی شدت نے مارکیٹ کے ماحول  کو منفی کر دیا۔

KSE100 as on 9th July 2025
KSE100 as on 9th July 2025

ماہرین کے مطابق اگر Global Trade War میں شدت برقرار رہی اور امریکی صدر ٹرمپ نے مزید ٹیرف لاگو کیے تو اس کے اثرات نہ صرف عالمی مارکیٹس بلکہ Pakistan Stock Exchange پر بھی دیکھنے کو مل سکتے ہیں۔

دوسری جانب، اگر US Dollar مزید مضبوط ہوتا ہے تو Oil Market پر بھی دباؤ برقرار رہ سکتا ہے. جس سے مقامی سرمایہ کار مزید محتاط ہوسکتے ہیں۔

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button