آسٹریلیا: شرح سود میں 50 بنیادی پوائنٹس کا اضافہ۔
ریزرو بینک آف آسٹریلیا نے شرح سود میں 50 بنیادی پوائنٹس کا اضافہ کر دیا ہے۔ جبکہ اس سے پہلے جاری کئے گئے تخمینے میں بھی اتنا اضافہ ہی ظاہر کیا گیا تھا۔ اس سے قبل آسٹریلیا میں شرح سود 1.85 فیصد تھی جو کہ حالیہ اضافے کے بعد بڑھ کر 2.35 فیصد تک پہنچ گیا ہے۔ مرکزی بینک کی طرف سے جاری کئے گئے پریس ریلیز کے مطابق مانیٹری پالیسی کو موثر طریقے سے نافذ کیا جا رہا تھا تا کہ افراط زر ( Inflation ) کو 2 سے 3 فیصد کے درمیان کنٹرول کیا جا سکے۔ یہاں یہ بھی بتاتے چلیں کہ ریزرو بینک آف آسٹریلیا سال 2022 ء کے آخری کوارٹر میں افراط زر 3 فیصد جبکہ 2023 ء کے دوسرے کوارٹر تک 4 فیصد سے بڑھنے کی پیشگوئی جاری کر چکا ہے۔ لیکن حقیقی افراط زر جسے کنزیومر پرائس انڈیکس ( Consumer Price Index) سے ظاہر کیا جاتا ہے جولائی میں 7 فیصد کی ریکارڈ سطح تک پہنچ چکا ہے۔ جبکہ اگست کی سی۔پی۔آئی تخمینہ رپورٹ 8 فیصد تک رہنے کی پیشگوئی پر مشتمل ہے۔
دستبرداری
انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔