آسٹریلین وزیراعظم کی جی-20 کانفرنس کے موقع پر چینی صدر ژی۔جن۔پنگ سے ملاقات
چین کے ساتھ مغربی ممالک کے تناؤ میں کمی کا سلسلہ جاری ہے۔ آج آسٹریلوی وزیراعظم انتھونی البانیز نے جی۔20 کانفرنس کی سائیڈ لائن پر چینی صدر ژی۔جن۔پنگ سے ملاقات کی ہے۔ جس میں تائیوان کے معاملے پر دونوں ممالک کی موقف پر گفتگو ملاقات پے زیادہ تر دورانئے پر محیط رہی۔ چینی صدر نے تائیوان کو چین کا باغی صوبہ قرار دیا جسے ایک دن چین کا حصہ بننا ہے جبکہ آسٹریلوی وزیراعظم نے تائیوان کی موجودہ حثیت کو برقرار رکھنے اور مثبت ڈائیلاگ جاری رکھنے پر زور دیا۔
آسٹریلوی وزیر اعظم نے آسٹریلین صنعتوں کے لئے چینی خام مال کی ترجیحی بنیادوں پر بحالی پر زور دیا جس پر ژی جن پنگ نے ملاقات کے تفصیلی دور کی پیشکش کی ہے۔ دونوں راہنماؤں نے مستقبل میں بھی بامقصد بات چیت جاری رکھنے پر اتفاق کیا ہے۔
دستبرداری
انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔