امریکی مانیٹری پالیسی: Interest Rate میں 50 بنیادی پوائنٹس کا اضافہ

امریکی فیڈرل ریزرو (Fed) نے اگلے 2 ماہ کے لئے مانیٹری پالیسی کا اعلان کر دیا ہے۔ FOMC کے اجلاس کے بعد جاری کردہ تفصیلات کے مطابق شرح سود میں 50 بنیادی پوائنٹس کا اضافہ کیا ہے۔ گذشتہ روز سے جاری اجلاس کے اختتام پر یہ پریس ریلیز جاری کیا گیا ہے۔

اس اعلان کے بعد FOMC کی میٹنگ کی تفصیلات سے فیڈرل ریزرو کے سربراہ جیروم پاول پریس کانفرنس کے ذریعے آگاہ کریں گے۔ اعلان کردہ تفصیلات توقعات کے مطابق ہیں لیکن شرح سود (Interest rate) میں کم اضافے سے ڈالر انڈیکس (DXY) میں گراوٹ لیکن کماڈٹیز بالخصوص گولڈ اور اسٹاکس کی طلب (Demand) میں اضافے کا امکان ہے۔ حالیہ اضافے کے ساتھ امریکہ میں سالانہ Interest Rate بڑھ کر 4.25 فیصد کی ریکارڈ سطح پر پہنچ گئی ہے۔ مانیٹری پالیسی کا جائزہ لینے کے لئے FOMC کی اگلی میٹنگ فروری 2023ء میں ہو گی۔

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button