برطانیہ میں بیروزگاری کی شرح 48 سال کی کم ترین سطح پر آ گئی
برطانیہ کا بیروزگاری کو ڈیٹا ( Unemployment Data ) جاری کر دیا گیا ہے۔ جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق انگلینڈ اور ویلز میں بیروزگاری کی شرح 48 سال کی کم ترین سطح پر آ گئی ہے۔ جولائی سے اگست کے دوران بیروزگاری کی شرح 3.4 فیصد رہی ہے جبکہ اس سے قبل یہ شرح 4 فیصد سے زائد رہنے کا تخمینہ جاری کیا گیا تھا۔ اس لحاظ سے جاری کیا گیا ڈیٹا توقعات سے زیادہ مثبت ہے اور گزشت تین ماہ کے دوران پہلی مثبت معاشی رپورٹ ہے۔ اسکے اثرات تمام معاشی اعشاریوں (Financial Indicators ) پر مرتب ہوں گے۔
دستبرداری
انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔