روس کا پولینڈ پر میزائل حملہ بائیڈن نے نیٹو اور جی۔7 کا ہنگامی اجلاس طلب کر لیا۔

انڈونیشیا کے شہر بالی میں G-20 کے اجلاس کے موقع پر جہاں عالمی سرمایہ کارچین اور مغربی ممالک بالخصوص امریکہ کے درمیان ہونیوالی مثبت بات چیت سے پراعتماد نظر آ رہے ہیں۔ وہیں یورپی یونین کے ملک پولینڈ پر ہونیوالے مبینہ روسی میزائل حملے نے جی۔20 اجلاس کے دوران تہلکہ مچا دیا ہے۔ امریکی صدر نے اس حملے کو ناقابل قبول قرار دیتے ہوئے مغربی اتحاد نیٹو اور جی سیون کا ہنگامی اجلاس طلب کر لیا ہے۔ واضح رہ کہ گذشہ رات روس نے یوکرائنی صدر ولادی میر زیلنیسکی کے جی۔20 کانفرنس سے ورچوئل خطاب ک موقع پر روس کی طرف سے یوکرائن کے دارلحکومت کئیف پر بڑا میزائل حملہ کیا ہے۔ جبکہ پولینڈ نے بھی دعوی کیا ہ کہ کئی میزائل اسکے علاقے میں گرنے سے دو افراد ہلاک ہو گئے ہیں جس کے بعد گذشتہ رات ہنگامی طور پر پولینڈ میں روسی سفیر کو دفتر خارجہ طلب کر کے اس واقعے پر شدید احتجاج کیا گیا اور معاملے کی وضاحت طلب کی ہے۔ عالمی مارکیٹس میں اس واقعے کے بعد شدید گراوٹ متوقع ہے۔

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button