سوئٹزرلینڈ: اگست 2022 ء کے تجارتی منافع میں کمی ۔

سوئٹزرلینڈ کے وفاقی ادارہ برائے شماریات ( Federal Statistics Office ) نے اگست 2022ء کی تجارتی رپورٹ ( Trade Report) جاری کر دی ہے۔ جاری کئے جانیوالے اعداد و شمار کے مطابق ماہ اگست میں ملک کا تجارتی منافع ( Trade Surplus) کم ہو کر 3.42 بلیئن سوئس فرانک ( CHF ) رہ گیا ہے جبکہ اس سے قبل جولائی 2022 ء میں سرپلس 3.59 بلیئن سوئس فرانک تھا۔ اس طرح تجارتی منافع میں 5 فیصد سے زائد کی کمی واقع ہوئی ہے۔ رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ اگست میں ملکی برآمدات ( Exports ) کم ہو کر 20.94 بلیئن سوئس فرانک رہ گئی ہیں لیکن اس کے درآمدات ( Imports ) میں بھی 6.4 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی ہے جس کے بعد درآمدی حجم 17.52 بلیئن سوئس فرانک ہو گیا ہے۔ درآمدات میں کمی توانائی کے شعبے میں واقع ہوئی ہے۔ اس طرح یہ رپورٹ ملک کے معاشی اعشاریوں ( Financial Indicators ) کے حوالے سے تشویشناک ہے ہے اور اس کے منفی اثرات SMI کے علاوہ سوئس فرانک پر بھی مرتب ہونے کے امکانات ہیں

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button