منفی اعداد و شمار پر مشتمل برطانوی ریٹیل سیلز رپورٹ جاری کر دی گئی۔

برطانیہ کی ریٹیل سیلز رپورٹ جاری کر دی گئی ہے۔ برطانوی محکمہ شماریات ( Office of National Statistics ) کی طرف سے جاری کردہ رپورٹ کے مطابق ستمبر 2022ء کے دوران انگلینڈ اور ویلز میں ریٹیل سیلز میں 6.9 فیصد کمی واقع ہوئی ہے۔ جبکہ اس سے قبل 5 فیصد منفی رہنے کی پیشگوئی جاری کی گئی ہے۔ یہاں یہ بھی بتاتے چلیں کہ اگست 2022ء کے دوران ریٹیل سیلز میں 1.6 فیصد کمی واقع ہوئی تھی۔ اگر ہم سیکٹرز کی تفصیلات کا جائزہ لیں تو ایکس فیول کی ریٹیل سیلز میں 1.5 فیصد کمی واقع ہوئی ہے جبکہ اس سے قبل جاری کئے جانے والے تخمینے میں 0.3 فیصد کمی کی پیشگوئی کی گئی تھی۔

جبکہ گزشتہ 12 ماہ کے دوران ایکس فیول کی ریٹیل سیلز میں 6.2 فیصد کمی واقع ہوئی ہے جبکہ 4.1 فیصد کی گراوٹ کی پیشگوئی کی جا رہی تھی۔ معاشی ماہرین کے مطابق یہ رپورٹ توقعات کے بالکل برعکس اور مایوس کن اعداد و شمار پر مشتمل ہیں اور برطانوی پاؤنڈ (GBP ) اور دیگر برطانوی و یورپی معاشی اعشاریوں (Financial Indicators ) پف اسکے سنگین منفی نتائج مرتب ہونے کی توقع ہے۔

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button