یورپی زون کے کرنٹ اکاؤنٹ کے اعداد و شمار جاری کر دیئے گئے۔
یورپی زون ( Eurozone) کے کرنٹ اکاؤنٹ کی اگست 2022 ء کی تفصیلات جاری کر دی گئیں ہیں۔ یورپی مرکزی بینک ( ECB ) کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ ماہ جاری کھاتے (Current Account ) میں Surplus کی بجائے 19.9 بلیئن یورو کا ریکارڈ خسارہ ( Deficit ) واقع ہوا ہے۔ جبکہ اس سے قبل جولائی 2022 ء میں کرنٹ اکاؤنٹ منافع (Surplus) 4.2 بلیئن یورو تھا۔ اس طرح جولائی سے اگست کے درمیان ایک ماہ کے دوران توانائی کی قیمتوں ( Energyprices ) کے تاریخی بلند ترین سطح پر پہنچنے کے باعث جاری کھاتے کا خسارہ تاریخ میں پہلی بار اس سطح پر پہنچ گیا ہے۔ یورپی ماہرین کے مطابق اس کی سب سے بڑی وجہ یوکرائن جنگ اور روس پر عائد کی جانیوالی پابندیاں ہیں۔ اس تشویشناک ڈیٹا کے یورپی معاشی اعشاریوں ( Financial Indicators ) پر منفی اثرات مرتب ہونے کی توقع ہے۔
دستبرداری
انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔