جاپانی ین، آسٹریلیئن اور نیوزی لینڈ ڈالرز مستحکم, امریکی ڈالر انڈیکس (DXY) میں گراوٹ

گذشتہ روز امریکہ کی سال 2022ء کے پہلے کوارٹر کی GDP Report کے توقعات سے مثبت اعداد و شمار کے اجراء کے باوجود امریکی ڈالر انڈیکس (DXY) میں گراوٹ دیکھی جا رہی ہے۔ جاپانی ین کے مقابلے میں امریکی ڈالر (USDJPY) 0.361 فیصد مندی کے ساتھ 129.7400 کی سطح پر ٹریڈ کر رہا ہے۔ جبکہ ایشیائی کرنسی کے خلاف یورو (EURUSD) بھی 0.381 فیصد گراوٹ کے ساتھ 141.2300 پر آ گیا ہے۔ دوسری طرف جاپانی ین کے مقابلے میں آسٹریلیئن ڈالر 0.248 فیصد کمی کے ساتھ 92.3700 پر اتار چڑھاؤ کا شکار ہے۔

امریکی ڈالر کے مقابلے میں آسٹریلیئن ڈالر (AUD/USD) گذشتہ روز GDP رپورٹ کے جاری ہونے کا بعد امریکی ڈالر کے اتار چڑھاؤ کے ساتھ اپنی سمت تبدیل کر رہا ہے۔ آسٹریلیئن سیشنز (Australian Sessions) کے آغاز پر اسکی قدر میں گراوٹ نظر آ رہی تھی اور یہ 0.7000 کی نفسیاتی سطح (Psychological Level) سے نیچے آ گیا تھا۔ تاہم ایشیائی سرمایہ کاروں کی سپورٹ کے ساتھ آسٹریلیئن ڈالر دوبارہ اس ہدف سے اوپر مثبت انداز میں پیشقدمی کر رہا ہے اور مختصر دورانئے میں 0.130 فیصد کی بحالی کے ساتھ 0.7130 کی سطح پر ٹریڈ کر رہا ہے۔

آسٹریلیئن ڈالر کے مقابلے میں یورو (EUR/AUD) 0.0026 فیصد کمی کے ساتھ 1.5276 کی سطح پر مثبت انداز میں آگے بڑھ رہا ہے۔ دوسری طرف اپنے کینیڈین حریف کے خلاف Aussies ڈالر (AUD/CAD) 0.160 فیصد اوپر 0.9490 پر پہنچ گیا ہے۔

نیوزی لینڈ ڈالر کے مقابلے میں آسٹریلیئن ڈالر (AUD/NZD) 0.173 فیصد گراوٹ کا شکار ہوا ہے اور 1.0940 کی سطح پر آ گیا ہے۔ جبکہ امریکی ڈالر کے مقابلے میں نیوزی لینڈ ڈالر (NZD/USD) 0.250 فیصد تیزی کے ساتھ 0.6510 پر آگے بڑھ رہا ہے۔ جاپانی ین کے مقابلے میں کیوی ڈالر (NZD/JPY) 0.154 فیصد کی کمی کے ساتھ 84.3750 پر اتار چڑھاؤ کا شکار ہے ادھر نیوزی لینڈ ڈالر کے خلاف یورو (EUR/NZD) 0.005 فیصد کی معمولی کمی کے ساتھ 1.6725 کی سطح پر آ گیا ہے۔

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button